۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر کی بہتری کےلیے کی مختلف کوششیں شروع کی گئ ہیں

۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر کی بہتری کےلیے کی مختلف کوششیں شروع کی گئ ہیں اس سلسلہ میں ان کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں نجی اور سرکاری اداروں کے تعاون سے پلوں کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں

ضلع غربی میں ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے ضلع میں واقع بنارس پل کو خوبصورت بنانے اور اس کی دیکھ بھال اور ضروری مرمت کا کام شروع کیا ہے
===============

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد کا تبادلہ ۔
حمیرا بلوچ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ تعینات
===================

میاں بیوی نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا
سوشل میڈیا پر میاں بیوی نے اپنی کامیابی کے حوالے سے پوسٹ شئیر کر دیں
تصویر بذریعہ: ایکس، حزیفہ اورنگزیب/ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے حزیفہ اورنگزیب اور ان کی اہلیہ
سول سروسز 2023 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 210 امیدوارں کو اپوائنٹمنٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم اسی اپوائنٹمنٹ میں ایک جوڑا بھی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، 2023 میں 13 ہزار 800 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، جس میں سے 408 امیدوار ہی پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے۔

جبکہ اگلے مرحلے میں 210 امیدواروں کی جانب سے مرحلہ کامیاب کیا گیا، جن میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل تھیں۔

انہی کامیاب امدواروں کی فہرست میں ایک جوڑے کا بھی نام شامل ہے، جس نے اپنی کامیابی کی خبر ’ایکس‘ پر بریک کی۔

ایکس صارف اور امیدوار حزیفہ اورنگزیب کی جانب سے پوسٹ میں کہنا تھا کہ الحمداللہ ہم دونوں نے ایک ساتھ خواب دیکھا تھا اور ایک ساتھ ہی کامیاب ہوئے۔ ہم دونوں، میں اور میری اہلیہ نے سی ایس ایس 2023 کلئیر کر لیا ہے۔

حزیفہ اورنگزیب کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ میری پوسٹنگ پولیس سروس آف پاکستان میں ہوئی ہے، جبکہ میری اہلیہ کی پوسٹنگ ریونیو سروسز میں ہوئی ہے۔

واضح رہے حزیفہ اورنگزیب ڈاکٹر ای ایم سی 2021 ہیں جبکہ وہ گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر چکے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر حزیفہ کو تاریخ، سیاسی اور سماجیات پڑھنا پسند ہے، جبکہ ٹیچنگ بھی انہیں پسند ہے۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ ڈاکٹر حاجرہ نیاز کی جانب سے بھی ایکس پر ہی اپنی کامیابی کی خبر دی گئی، جس میں انہوں نے اپنی اور شوہر کی تصویر اپلوڈ کی۔

ڈاکٹر حاجرہ کا کہنا تھا کہ میں ایم بی بی ایس سیکنڈ ائیر میں تھی، جب حزیفہ نے میرے گھر رشتہ بھیجا۔ اس وقت میں نے حزیفہ کو کہا تھا کہ میرے لیے میرے کیرئیر گولز ہیں، جس پر حزیفہ نے کہا ’تو مل کر کریں گے نا‘

جبکہ ڈاکٹر حاجرہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سے پرائم منسٹر ایوارڈ، کے پی کے انوویشن ایوارڈ، 19 مضمون ایوارڈز، بی بی سی مینشن، ڈینز آنر، یوتھ انٹیرئیر منسٹری اور اب سی ایس ایس کا پہلا اٹیمپٹ۔

ڈاکٹر حاجرہ کے مطابق زندگی کے ہر امتحان میں وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کا سہارا بنے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جوڑے کو مبارکباد دی جا رہی ہیں جبکہ جوڑا کئی صارفین سمیت لوگوں کے لیے مشعل راہ بھی بنتا جا رہا ہے۔

ٹویٹر

WIFE

EXAMS

HUSBAND

نتیجہ

SUCCESS

CSS 2023