معروف پیڈیاٹرکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی (ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا کہ بہترین اور جدید طبی تحقیق کے ساتھ میڈیکل رپورٹس تشکیل دینا کسی بھی لیبارٹری کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ایکسل لیب کا شمار پاکستان کی بہترین لیبارٹریز میں کیا جاتا ہے۔جن کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔


6 مئ 20224

معروف پیڈیاٹرکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی (ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا کہ بہترین اور جدید طبی تحقیق کے ساتھ میڈیکل رپورٹس تشکیل دینا کسی بھی لیبارٹری کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ایکسل لیب کا شمار پاکستان کی بہترین لیبارٹریز میں کیا جاتا ہے۔جن کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

انھوں نے یہ بات راولپنڈی مال روڈ پر واقع ایکسل لیب کی نئی شاخ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد،سی ای او ایکسل لیب ڈاکٹر نصیر احمد ،خالد مرزا رہنما جماعت اسلامی و نائب صدر چکلالہ کیٹ، رضوان احمد سربراہ الخدمت فاؤنڈیشن ،ڈاکٹر صائمہ مہرین رجسٹرار سرجری ڈیپارٹمنٹ کنٹونمنٹ ہسپتال، ملک حق نواز سی سی او مون گلیکسی ، انٹیرئیر ڈیزائینر فریدہ نثار، ساجد او ڈی سیل،نیشنل سیل منیجر ناصر و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔اظفر عباسی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔افتتاح کے موقع ایکسل لیب کی ترقی و کامیابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔اس دوران لیبارٹریز میں دی گئی سہولیات پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی گئی۔

معروف پیڈیاٹرکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی (ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا کہ ایکسل لیب کی نئی شاخ کے افتتاح پر سی ای او ڈاکٹر نصیر احمد و تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کسی بھی ملک میں قابل بھروسہ لیبارٹریز کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔کسی بھی مریض کا فزیشن لیبارٹری کی رپورٹ پر ہی انحصار کرتا ہے جس کے بعد اس کا باضابطہ علاج شروع ہوتا ہے۔ بہترین اور جدید طبی تحقیق کے ساتھ میڈیکل رپورٹس تشکیل دینا کسی بھی لیبارٹری کی کامیابی کی ضمانت ہے۔پاکستان میں قابل اعتماد لیبز ہونی چاہیے ۔جن میں ایکسل لیب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔اس وقت پاکستان بھر میں لیبارٹریز کی سہولیات میسر ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنیٹک ٹیسٹ کا دورہے۔جس کے لئے مریضوں کو بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔اس کا ٹیسٹ دو سے پانچ لاکھ تک کیا جاتا ہے جو غریب آدمی کے بس کی بات نہیں۔لہذا ہمیں ایسی لیبارٹریز کی ضرورت ہے جو عام انسان کی دسترس میں ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل فیلڈ میں اخلاقیات بہت اہمیت رکھتی ہیں۔مریض کے ساتھ رابطہ ایمانداری پر منحصر ہونا چاہیے۔دوران علاج مریض کو کسی بھی طرح کی تکلیف دینے سے گریز کرنا چاہیے۔مجھے خوشی ہے کہ ایکسل لیب نے اپنے معیار کو برقرار رکھا۔ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دنیا پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ایکسل لیب اپنے معیار کی وجہ سے ملک بھر میں ایک باعزت مقام رکھتی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ایکسل لیب غریب عوام کے لئے معاون ثابت ہوگی۔آپ کی ترقی و کامیابی کے لئے طے دل سےدعا گو ہوں۔سی ای او ایکسل لیب ڈاکٹر نصیر احمد نے کہا کہ ایکسل لیب کی بنیاد 1991 میں رکھی گئی۔میں نے 33 سال قبل جس سفر کا آغاز کیا اس پر آج مجھے فخر ہے۔عوام کو ماہر عملہ کی مدد سے طبی تحقیق کے بعد رپورٹس فراہم کرنا ایکسل لیب کا خاصہ ہے۔بہترین معیار کے باعث آج وطن عزیز کے ہر بڑے شہر میں ایکسل لیب کی شاخیں موجود ہیں ۔جو عوام کو اعلی معیار کے مطابق اپنی خدمات بہم پہنچا رہی ہیں۔ہم نے جو معیار بنایا اسے برقرار رکھا۔معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ایانداری پر یقین رکھتے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماخالد مرزا نے کہا کہ کینٹ بورڈ کی عوام کو خصوصی ریلیف دیا جانا چاہیے۔دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔میں ایکسل لیب کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔