گوجرانوالہ جلسہ گاہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

گوجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں بکھری ہوئی ہیں، کچرا، پانی کی خالی بوتلیں اور جوس کے ڈبے اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے ایک گیٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسٹیڈیم کی صفائی کچھ دیر میں شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے واجبات جلسہ انتظامیہ کو ادا کرنا ہوں گے۔

Courtesy jang news