عباسی برادری کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی میرپورخاص زون آفس افتتاح کے بعد زون کا پہلا اجلاس زونل آفس پر زیر صدارت عمیر احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری محمد سلطان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
عباسی برادری کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی میرپورخاص زون آفس افتتاح کے بعد زون کا پہلا اجلاس زونل آفس پر زیر صدارت عمیر احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری محمد سلطان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مشترکہ فیصلا کیا گیا جو زونل ممبران اجلاس میں نہیں آتے انکو نوٹس دیا جائے اور انکی جگہ نئے ممبران منتخب کئے جائیں اور عباسی برادری کے پلاٹ کو مرکز کی مشاورت سے تعمیر کروایا جائے اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد اکبر عباسی، نائب صدر صغیر احمد عباسی، نائب صدر محمد سعید عباسی، جوائنٹ سیکرٹری آصف احمد عباسی، جوائنٹ سیکرٹری عدیل عباسی، فنانس سیکرٹری عبدالرشید عباسی، رابطہ سیکرٹری صدرالدین عباسی، پریس سیکرٹری محمد صلاح الدین عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔*