جیکب آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کو سٹی پولیس نے گرفتار کرکے گم کر دیا،سٹی پولیس نے قائد اعظم روڈ سے گزشتہ شب گرفتار کیا،

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی
جیکب آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کو سٹی پولیس نے گرفتار کرکے گم کر دیا،سٹی پولیس نے قائد اعظم روڈ سے گزشتہ شب گرفتار کیا،ہیڈ محرر نے بتایا کہ صدر تھانے منتقل کیا ہے صدر پولیس کچھ بتانے کو تیار نہیں:چچا عبدالواحد پٹھان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم سینئر رہنما راز خان پٹھان کو گزشتہ شب قائد اعظم روڈ سے سٹی پولیس نے گرفتار کرکے غائب کر دیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما کے چچا عبدالواحد پٹھان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھتیجے کو سٹی پولیس گرفتار کرکے تھانے لے گئی رات تھانے پر تھا صبح جب میں گیا تھانے تو سٹی پولیس کے ہیڈ محرر نے بتایا کہ راز خان کو صدر تھانے منتقل کیا گیا ہے صدر تھانے کی پولیس کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں آئی جی سندھ پویس اور دیگر سے اپیل ہے کہ میر ے لاپتہ بھتیجے کو ظاہر کیا جائے