تین غیرمسلم افراد میری نابالغ بیٹی کو اغواء کر لیا ہے، ایک ہفتہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس میری بیٹی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے، مغوی لڑکی کے ورثا کا اعلیٰ حکام سے مغوی کو فوری بازیاب کروانے کی اپیل

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
تین غیرمسلم افراد میری نابالغ بیٹی کو اغواء کر لیا ہے، ایک ہفتہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس میری بیٹی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے، مغوی لڑکی کے ورثا کا اعلیٰ حکام سے مغوی کو فوری بازیاب کروانے کی اپیل یہ بات ایک ہفتہ قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی بھاگی ہنگورو کی والدہ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انھوں نے مذید کہا کہ ہم مہران پولیس اسٹیشن حدود گوٹھ بابو شاہ کی رہائشی مسلمان ہیں تقریبا ایک ہفتہ قبل رات دو بجے تین مسلح افراد ثاقب مسیح، پنل مسیح اور راشد مسیح 15 سالہ بھاگی ہنگورو کو کار میں اغواء کر کے لے گئے مہران پولیس نے اغواء کاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس میری بیٹی کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے انھوں نے اعلیٰ پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ غیر مسلم اغواء کاروں کے چنگل سے میری بیٹی کو فوری بازیاب کرایا جائے۔*