سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو اِس جان لیوا شدید گرمی اور دھوپ کی شدت سے بچانے کیلئے مذید ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو اِس جان لیوا شدید گرمی اور دھوپ کی شدت سے بچانے کیلئے مذید ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالروف غوری نے ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ کے ہمراہ مارکیٹ چوک پر شہریوں کو شدید گرمی سے بچاوُ کیلئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر مختلف یوسیز کے چیئرمین ممتاز جھنڈیر، رزاق ھاشوانی، یار محمد بلوچ، محمد دانش اور کونسلر عاطف ملک بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر میئر عبدالروف غوری نے شہریوں کو شدید گرمی و لو سے بچانے کیلئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جان لیوا شدید گرمی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مزید دو مقامات جرواری شاخ چوک اور کھپرو اسٹینڈ چوک پر بھی اسی طرح کے دو ہیٹ اسٹروک کیمپ فوری قائم کئے جائیں کیمپ میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ اس جان لیوا گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔*