میاں محمد اسلم اقبال نے معاملہ کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت جناب میاں محمد اسلم اقبال سے ٹیوٹا انجینئرز پنجاب کے وفدکی ملاقات ‘ صوبہ بھر سے آئے سو سے زائد انجینئرز وفد نے ٹیکنیکل الاؤنس کی کابینہ سے منظوری کے حوالہ سے درپیش مسائل اور رکاوٹوں کے بارے میں وزیر صنعت و تجارت کو آگاہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین ٹیوٹا جناب علی سلمان صدیق کی اس سلسلے میں خصوصی کاوشوں اور مثبت کردار کا تزکرہ کیا۔ اس موقع پر انجینئرز نے منظوری نہ ہونے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور پنجاب کے مختلف اداروں میں ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری میں تفریق کو سراسر ناانصافی اور میرٹ کے منافی قرار دیا۔جناب میاں محمد اسلم اقبال نے معاملہ کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔