رنگ گورا کرنے والی کریموں میں’’مرکری ‘‘ کا انکشاف

رنگ گورا کرنے والی کریموں میں’’مرکری ‘‘ کا انکشاف،غیر معیاری کریموں میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل،وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کاکہناہےکہ کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کونے کونے میں دستیاب رنگ گورا کرنے والی کریمیں اور صابن وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ ہماری جلد کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ 59 کریموں کا لیب ٹیسٹ کیا گیا تو ان میں 57 میں مرکری پایا گیا۔

ان کریموں میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل تھے، اسی طرح لیب ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ 14 صابنوں میں سے 4 صابن جلد کے لیے خطرہ ہیں۔