مالی بحران کے باوجود بلوچستان کی پبلک سیکٹریونیورسٹیوں میں بھرتیاں کی گئیں جس سے جامعات کے مالی معاملات مزید خراب ہوئے


خبر نامہ نمبر 1264/2024
کوئٹہ27 مارچ:_وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر ون ٹائم گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیتے ہوئے جامعات کو اپنے مالی معاملات بہتر بناتے ہوئے شفافیت پر مبنی نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے بدھ کو یہاں بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ہوگا خود مختاری کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وسائل سے تجاوز کیا جائے انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود یونیورسٹیوں میں بھرتیاں کی گئیں جس سے جامعات کے مالی معاملات مزید خراب ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ یونیورسٹیوں کی مالی معاونت کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی جامعات دو ماہ میں نمایاں کارکردگی دکھائیں اور اصلاحات کے خاطر خواہ نتائج دیں ہم وسائل دیں گے تو حساب کتاب بھی لیں گے وزیر اعلٰی بلوچستان نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کہ جامعات کی کارکردگی کا جائزہ کے لئے پرفارمنس انڈیکیٹر تشکیل دئیے جائیں اور آئندہ گرانٹ ان ایڈ کو کارکردگی سے مشروط کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں وائس چانسلرز کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ لیں میرٹ پر فیصلے کریں ایڈہاک بنیادوں پر غیر ضروری بھرتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ضروری نوعیت کی بھرتی کے لئے اخبارات میں اشتہار دئیے جائیں اور میرٹ پر تقریروں کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلٰی نے کہا کہ شکایات ہیں کہ یونیورسٹیوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ریٹائرڈ ملازمین پینشن اور تنخواہ دونوں مراعات لے رہے ہیں حالات ایسے ہی چلتے رہے تو وقت آئے گا بلوچستان کے پاس ڈویلپمنٹ کے لئے وسائل نہیں ہوں گے بلوچستان حکومت جامعات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی لیکن جامعات کو بھی اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری ٹو سی ایم عمران زرکون اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، سیکرٹری خزانہ بابر خان اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شریک تھے.
====================

خبر نامہ نمبر 1263/2024
کوئٹہ 27 مارچ:_وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے بدھ کے روز اچانک مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی ، سرجیکل وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا معاٸنہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا سیکرٹری صحت نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو لیڈی ڈاکٹرز دو نرسز اور فارماسسٹس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شاباش دی سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور کسی بھی سطح پر غیر حاضری کی کوئی گنجائش نہیں کام نہ کرنے کی روش کو بدلنا ہوگا، سرکاری سطح پر جوابدہی کے عمل کے ساتھ ساتھ ہر اہکار کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے،
====================

خبر نامہ نمبر 1262/2024
قلعہ سیف اللہ 27مارچ :_ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر یاسر بازئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن عبدالغنی جوگیزئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم عبدالباری کاکڑ ،ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر آئی ایس پی یونیسیف حمید اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ٹریننگ مینجر سی پی ڈی پائٹ انجینیئر کلیم اللہ موسی زئی ڈی او ای فیمیل میڈم ذکیہ علی اور دیگر محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسران کے ذمہ داران نے سکولز کے درس و تدریس کے عمل غیر حاضر اساتذہ اور عمارتوں کی خستہ حالی و دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے درپیش مسائل کو ضلعی و صوبائی افسران کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں یونیسیف آر ٹی ایس ایم اور سی پی ڈی پائٹ کے ساتھ مل کر ضلعی تعلیمی نظام میں بہتری لائیں گے۔ ڈی ای جی میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے پرائیویٹ سیکرٹری عنایت اور محکمہ اطلاعات کے سینیئر آرٹیکل رائٹر فرید اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔
====================

خبر نامہ نمبر1255/2024
کوئٹہ 27مارچ:۔عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے گذشتہ روز ہنہ اوڑک کیحدود میں ایک تشدد ذدہ نعش کے برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ رینج کوآج مورخہ 28 مارچ 2024 عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے۔انہوں نے معاملے کی تمام تر تحقیقات مکمل کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے متعلقہ حکام کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا ہے۔ جناب قائم مقام چیف جسٹس نے اِس متعلق اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
====================
خبر نامہ نمبر1260/2024
جعفرآباد27مارچ:۔ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری کی ہدایت پر مون سون بارشوں کی پیش نظرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار صفائی مہم کاآغازکردیاشہرکے کمرشل اور وسط ایریاسمیت مختلف کالونیوں مراد کالونی بگن باباجتوئی کالونی بہرانی محلہ مین قومی شاہراہ سمیت مین نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پرجاری ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کیے گئے صفائی مہم کاجائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار شہرکاسیوریج نظام بوسیدہ ہونیکی وجہ سے بارشوں کاپانی شہرسے نکاس ہونا مشکل ہوجاتاہے مین نالوں کی بندش سے اکثروبیشترگلی محلوں میں بارش کاپانی کھڑا رہنے سے لوگوں کوتکلیف کاسامنارہتاہے ضرورت کے مطابق شہرمیں نء سیوریج سسٹم بنانے پہ بھی غور کیاجارہاہے جسے منتخب ایم پی اے کوتجاویزپیش کرکہ شہرمیں سیوریج کی مکمل بحالی پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہرمیں سیوریج کانظام بہترہوتاکہ شہریوں کوبہترسے بہترماحول مہیسرہوسکے اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مین نالوں کی جلدسے جلدصفائی کاعمل مکمل کرلیے جائیں جہاں پر قبضہ کاایشوہوتوفوری طور پر ہٹاکرصفائی کاعمل جاری رکھاجائے اور شہرمیں صفائی ستھرائی روزانہ بنیادوں پریقنی بنائیں۔
خبر نامہ نمبر1261/2024
گوادر 27مارچ:۔گوادر یونیورسٹی کے ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن کے ریر اہتمام قومی احتساب بیورو کے تعاون سے ایک اگائی لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا تھا۔گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان مقرر ڈاکٹر محمد رشاد ڈائریکٹر احتساب بیورو گوادر تھے۔گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گوادر عبدالرحمن بلوچ، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، انتظامی عملے، اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اگائی سیشن میں شرکت کی۔گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اس موقع پر اپنے خطاب مین نوجوانوں میں دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے شعبہ اورک گوادر یونیورسٹی اور احتساب بیورو کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء میں اخلاقی اقدار اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اپنے خطاب میں، انہوں نے طلباء کے جوش و خروش اور مصروفیت کو سراہتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت تبدیلی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی دنیا بھر میں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے، جو معاشروں، معیشتوں اور حکمرانی کے ڈھانچے کو متاثر کرتی ہے۔ اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، آگاہی لیکچر سیشن نے طلبہ کو بدعنوانی سے پاک معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی۔اگائی سیشن میں ڈائریکٹر نیب ڈاکٹر رشاد کی کلیدی تقریر اور پریزنٹیشن ہوئی، انہوں نے معاشرے میں پھیلی ہوئی بدعنوانی کی مختلف شکلوں اور اس لعنت سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی سرگرمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مقصد طلباء کو بدعنوانی کے واقعات کی نشاندہی، روک تھام اور رپورٹ کرنے کے لیے ضروری معلومات سے آگاہی دینا تھا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر اورک محمد ارشاد بلیدی نے دیانتداری کو فروغ دینے میں جامعات کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہون نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیشن کا انعقاد جیسی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، گوادر یونیورسٹی اور احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف جاری جنگ میں تبدیلی کے ایجنٹوں کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے معزز مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی بعد ازان شرکاء نے یونیورسٹی کوریڈور میں آگاہی واک کی۔
===================

خبر نامہ نمبر1252/2024
کوئٹہ27 مارچ:۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہلو میں درسی کتب کی اسکولوں میں عدم فراہمی اور نجی سطح پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم بلوچستان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے یہ نوٹس مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں پر لیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کوہلو میں سرکاری درسی کتابیں اسکولوں میں دستیاب نہیں اور نجی سطح پر فروخت ہوررہی ہیں
خبر نامہ نمبر1253/2024
کوئٹہ27 مارچ:۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حاجی دین محمد کاکڑ کے بھائی اور حاجی شیر علی کاکڑ کے چچا کوئٹہ کے ممتاز تاجر حاجی ملنگ خان کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کے روز حاجی دین محمد کاکڑ کے ہاں گئے اور ان سے ان کے بھائی حاجی ملنگ خان کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلٰی نے مرحوم حاجی ملنگ خان کاکڑ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی
خبر نامہ نمبر1254/2024
کوئٹہ27 مارچ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ٹیکنو کریٹ نشست پر بلوچستان سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بلال مندوخیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے وابستگی گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے ان کے والد بھی پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن تھے سینٹ الیکشن سے غیر مشروط دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معروف ٹیکس کنسلٹنٹ ہونے کے ناطے ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
خبر نامہ نمبر1255/2024
کوئٹہ 27مارچ:۔عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے گذشتہ روز ہنہ اوڑک کیحدود میں ایک تشدد ذدہ نعش کے برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ رینج کوآج مورخہ 28 مارچ 2024 عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے۔انہوں نے معاملے کی تمام تر تحقیقات مکمل کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے متعلقہ حکام کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا ہے۔ جناب قائم مقام چیف جسٹس نے اِس متعلق اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
خبر نامہ نمبر1256/2024
مستونگ27مارچ:۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرازق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی عطائالمنیم بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار میر بلند خان شاہوانی نائب تحصیلدار مولا داد بنگزئی محمد مراد جمالی لیویز فورس کے ہمراہ میجر چوک پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا میر بلند خان شاہوانی و دیگر نے ایشیاء بیکرز میں رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج میں عوام کو ریلیف فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاء فروخت کریں۔سال کے گیارہ ماہ روٹین کے مطابق تاجر برادری اپنا سامان فروخت کرتی ہے اگر صرف ایک ماہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول اور اپنی دنیا وآخرت سنوارنے کے لئے انسانیت کی خدمت کی خاطر معقول منافع کما کر غریب عوام کو ریلیف پہنچائیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ایشیاء بیکرز و سپر مارٹ کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہمی بہترین اقدام ہے۔انہوں نے ایشیاء بیکرز کے اونر حاجی عبدالحکیم حاجی عبدالعزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو جو سبسڈی دی ہے وہ خوش آئند ہے تمام تاجر اگر اس ماہ مقدس میں اسی طرح کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دیں تو انتظامیہ کو سستا بازار لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگا۔انہوں نیکہا کہ ایشیاء بیکرز کی رمضان پیکج میں مناسب قیمتوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔ دیگر تاجر بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عوام کو سبسڈی دیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، بخششوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاء فروخت کریں۔ ضلعی انتظامیہ ایسے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی ہمہ وقت تیار ہے جو عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔دریں اثناء تحصیلدار میر بلند خان شاہوانی و دیگر نے میجر چوک کے ایریا میں گوشت کی نرخوں کا جائزہ لیا قصائی سرکاری نرخنامہ پر بکری لیلا اور بڑا گوشت مرغی فروخت کررہے تھے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مستونگ بازار، میجر چوک میں کسی قسم کی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔اور سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خبر نامہ نمبر1257/2024
خضدار27مارچ:۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات کی روشنی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری شہری کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار کا ایکشن بیف فروش گرفتار سنٹرل جیل منتقل. ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت اللہ مراد بلوچ نے خضدار بازار کا دورہ کیاپرانا سبزی منڈی گوشت مارکیٹ میں دوران چیکنگ ایک شہری نے آکر شکایت کی کہ بیف فروش انہیں مہنگے دام بتا رہا ہیں اور سرکاری ریٹ بتانے پر بدتمیزی پر اتر آیا ہیں جس پر فوری نوٹس لیتے ہو? ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار نے بیف فروش کو گرفتار کرلیابعد ازاں قصائی کا سمری ٹرائل کیا گیا گواہ اور ثبوتوں کی بناء پر جرم ثابت ہونے کی وجہ سے قصائی کو 3 دن کی سزا سنا کر سنٹرل جیل بھیج دیااس موقع پر اے ڈی سی خضدار نے گفتگو کرتے ہو? کہا کہ اسی طرح عوام گرانفروشوں کے خلاف شکایت کریں فوری طور پر کاروائی کی جائیگی
خبر نامہ نمبر1258/2024
ضلع چمن27مارچ:۔قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے بدھ کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن کا تفصیلی دورہ کیا، اس کے بعد اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ایمل مندوخیل اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان کو محکمہ صحت چمن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس، ڈی پی او شاہد جمیل کاکڑ،ڈسٹرکٹ نائب چیرمین عبدالمجید خان اچکزئی، ڈپٹی مئیر مطیع اللہ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر سٹاف بھی اجلاس میں شریک تھے ڈی ایچ او اور ایم ایس نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث آپریشن تھیٹر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپ گریڈ ہونے کے بعد 120 پوسٹ تاحال خالی پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نئے منظور ہونے والے پوسٹ عبدالرحمن زئی ضلع قلعہ عبداللہ کو دے دی گئی ہے اسطرح ادویات بھی دونوں اضلاع پر تقسیم کی جا رہی ہے ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلع بننے سے بھی معمولات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال دوپہر 2 بجے کے بعد بند ہو جاتا ہے کتنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بعد میں ڈیوٹی دینے پر موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائی جائے ڈیوٹیوں میں کوتاہی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے آوٹ آف ڈسٹرکٹ ڈاکٹرز کے لئے بنائے گئے کوارٹرز لوکل اسٹاف کو دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ دو دن کے اندر اندر لوکل اسٹاف سے یہ رہائشی کوارٹرز خالی کرائے جائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے چوکیدار کی کمی پورا کرنے کے لئے فوری طور پر خالی آسامیوں کی تشہیر کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے پرانے زنانہ اسپتال وارڈوں میں قائم مادر چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیاد ی اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ صحت کے اداروں کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر جلد از جلد حل کیے جائیں۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت کے شعبے میں عوام کو تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے محکمہ صحت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات میں طبی عملے کی دستیابی ادویات کی دستیابی اور حفاظتی ٹیکہ جات شامل ہیں انہوں نے کہا محکمہ صحت حکومت بلوچستان ماؤں اور بچوں کے بیماریوں کی روک تھام اور شرح اموات کو کم کرنے اور قابو میں رکھنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے شعبہ جات میں ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، کمیونٹی میڈوا?ف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز، ضروری آلات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان پوری اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ہسپتال میں زچگی و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ہسپتال ایم ایس اور دیگر متعلقہ آفیسرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین ماہر لیڈی ڈاکٹرز اور تمام سٹاف کی موجودگی کو یقنی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں غریب افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی ایچ او اور ایم ایس تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اور سٹاف کی کارکردگی کو مانیٹر کیا کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہمیں انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے  انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔
خبر نامہ نمبر1259/2024
گوادر 27 مارچ:۔ سب آفس گوادر نے یونیورسٹی آف گوادر میں انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ”بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار” کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب رزاق صابر، نیب کے سب آفس گوادر کے انچارج ڈاکٹر محمد راشد اور جناب ارشاد بلیدی ڈائریکٹر ORIC یونیورسٹی آف گوادر نے اس موضوع پر طلباء سے خطاب کیا۔ وائس چانسلر جناب رزاق صابر نے اپنے ابتدائی کلمات میں نیب کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور طلباء کے لیے سیمینار کے مقصد اور موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد راشد نے اپنے لیکچر میں طلباء پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک ایسی برائی ہے جو سرمایہ کاری، معیار، میرٹ، سماجی اور اخلاقی رویے اور نظام سمیت معاشرے کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے اس برائی کے خاتمے میں نوجوانوں اور طلبہ کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ طلباء مستقبل کی قیادت کے طور پر ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے سماجی گروپس بنا کر بدعنوانی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔جناب ارشاد بلیدی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گوادر نے بھی اپنے خطاب کے دوران طلباء کو تخلیقی نظریات کو اجا گر کرنے اور مسائل بشمول بدعنوانی پر قابو پانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
====================

خبر نا مہ نمبر1245/2024
کوءٹہ27 مارچ 2024:- سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے ایم ایسز کی کارکردگی کا آن لاٸن جاٸزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، ڈاٸریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، سیکشن آفیسر ریاست علی ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت زھری اور ایم ایس ایسز آن لائن تھے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔سیکنڈری ہسپتالوں میں ضروری خدمات کا جائزہ لیا گیا محکمہ صحت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ترجیحات میں طبی عملے کی دستیابی ، لیبر روم کی فعالیت ، این سی/ پی این سی خدمات، ادویات کی دستیابی اور حفاظتی ٹیکہ جات شامل ہیں۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان ماؤں اور بچوں کے بیماریوں کی روک تھام اور شرح اموات کو کم کرنے اور قابو میں رکھنے حوالے سے ھر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے شعبہ جات میں ڈاکٹرز ، نرسز ، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، کمیونٹی میڈواٸف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز، ضروری آلات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔صوبے میں زچگی و بچہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گا۔ڈسٹرکٹس میں ایم ایسز اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین ماہر لیڈی ڈاکٹرز اور اٹینڈنٹ کی موجودگی میں بچے کو جنم دیں حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کو پیدائش سے پہلے اور بعد میں صحت کی مناسب دیکھ بھال فراہم کی جائے۔حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام صحت عامہ کی تاریخ کا ایک سب سے طاقتور اور بنیادی بیماریوں سے بچاؤ کا اھم ذریعہ ہے۔والدین میں ویکسینیشن کی افادیت کے بارے میں اعتماد اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور والدین کی ذمہ داری ھے کہ نوزاٸیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول مکمل عمل کرے۔بلوچستان میں نوزاٸیدہ بچوں نمونیہ ، اسہال اور گردن توڑ بخار کی بیماریوں کو ویکسینیشن کے ذریعے روکا جاسکتاہے۔بلوچستان میں غریب افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی ایچ اوز اور ایم ایسز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔سیکنڈری سطح پر ہیلتھ کئیر ڈلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پرائمری ہیلتھ کئیر اسٹریکچر کو منظم فعال اور بہتر بنا کر ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے  انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نا مہ نمبر 1246/2024 جعفرآباد27 مارچ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ اللہ یار عبدالکریم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شوکت کھوسہ نے انہیں درپیش مسائل اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تحصیلدار نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کرنا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے کوشش کی جائے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مایوس ہو کر واپس نہ لوٹیں جن مسائل اور مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی طفیل حکام بالا کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے اور ڈاکٹرز صحیح معنوں میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دیہی علاقوں کے مریضوں کا بھی آنا ہوتا ہے اس لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر اعتماد بحال رہ سکے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نا مہ نمبر 1247/2024
کوہلو 27 مارچ۔۔۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو شمس الدین مری نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورے کرکے اسکولوں کا ریکارڈ، تدریسی مواد کی موجودگی اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کی ہیں کوہلو کے تقربیا تمام اسکولوں میں کتابیں اور کاپیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ کئی دوردراز علاقوں میں آمدورفت کی وجہ سے کتابوں کی ترسیل کا عمل جاری ہے محکمہ تعلیم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سکولوں کی بحالی اور درس و تدریس کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں جہاں انہیں نصاب ،کاپیاں اور دیگر مفید تعلیم کے سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مزید کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ بچوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں اور کوششوں کو بروئے کار لائیں جس کے لیے اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر تمام غیر حاضر اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے ٹیچروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر ادھورا ہے ہمیں ہر صورت تعلیم کو اولیت دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اسکولوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن حد تک تمام اقدامات اٹھائیں گے موجودہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہیں جس سے تعلیمی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نا مہ نمبر 1248/2024
خضدار: 27مارچ ۔۔ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون نے کہاہے کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں طلباء وطالبات کلاسز میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکز کریں محنت و لگن کے ساتھ پڑھ کر باصلاحیت افراد بن جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کے کالجز اور اسکولز میں طلباء و طالبات کی حاضریوں کا تناسب کم ہے اور شنید میں آیا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد تاحال اسکول اور کالجز نہیں جارہی ہے اس سلسلے میں والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولز بھیجنے کا خصوصی اہتمام کریں اور ان کی غیر حاضریوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ وہ اپنے تعلیمی ادارے پہنچ کر لکھ پڑھ سکیں اور مستقبل کا معمار بن جائیں ۔ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے والدین سمیت تمام طبقات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے تو ہم معاشرے کو لکھا پڑھا مستقبل دے سکتے ہیں اور اس وقت قوم کو تعلیمی شعبے میں بے حد محنت کی ضرورت ہے تعلیم پر توجہ دینے سے ہم پسماندگی کا خاتمہ اور ترقی کا سفر طے کرسکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نامہ نامہ 1249/2024
خاران (27 مارچ )کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر خاران میں رمضان المبارک سستا/بچت بازار اور سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کمشنر کے ہمراہ تھے،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور صفائی سمیت سیکورٹی انتظامات چیک کئے،کمشنر نے رمضان المبارک رمضان المبارک سستا بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں سے قیمتوں کے متعلق معلومات بھی لیا،کمشنر نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا بھی دورہ کیا یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء کی کمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،کمشنر رخشان ڈویژن نے رمضان المبارک سستا بچت بازار خاران کے قیام اور فعالی پر ضلعی انتظامیہ خاران کی کارکردگی کو سراہا کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ماہ صیام کے دوران لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہرممکن سبسڈی ملیں جبکہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح ہدایات کی روشنی میں لوگوں کو ماہ صیام کے دوران ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نا مہ نمبر 1250/2024
جعفرآباد27 مارچ ۔ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری کی ہدایت پر مون سون بارشوں کی پیش نظرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار صفائی مہم کاآغازکردیاشہرکے کمرشل اور وسط ایریاسمیت مختلف کالونیوں مراد کالونی بگن باباجتوئی کالونی بہرانی محلہ مین قومی شاہراہ سمیت مین نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پرجاری ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کیے گئے صفائی مہم کاجائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار شہرکاسیوریج نظام بوسیدہ ہونیکی وجہ سے بارشوں کاپانی شہرسے نکاس ہونا مشکل ہوجاتاہے مین نالوں کی بندش سے اکثروبیشترگلی محلوں میں بارش کاپانی کھڑا رہنے سے لوگوں کوتکلیف کاسامنارہتاہے ضرورت کے مطابق شہرمیں نئ سیوریج سسٹم بنانے پہ بھی غور کیاجارہاہے جسے منتخب ایم پی اے کوتجاویزپیش کرکہ شہرمیں سیوریج کی مکمل بحالی پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہرمیں سیوریج کانظام بہترہوتاکہ شہریوں کوبہترسے بہترماحول مہیسرہوسکے اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مین نالوں کی جلدسے جلدصفائی کاعمل مکمل کرلیے جائیں جہاں پر قبضہ کاایشوہوتوفوری طور پر ہٹاکرصفائی کاعمل جاری رکھاجائے اور شہرمیں صفائی ستھرائی روزانہ بنیادوں پریقنی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر نا مہ نمبر 1251/2024
جعفرآباد27 مارچ ۔
ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری کی ہدایت پر مون سون بارشوں کی پیش نظرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار صفائی مہم کاآغازکردیاشہرکے کمرشل اور وسط ایریاسمیت مختلف کالونیوں مراد کالونی بگن باباجتوئی کالونی بہرانی محلہ مین قومی شاہراہ سمیت مین نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پرجاری ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کیے گئے صفائی مہم کاجائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار شہرکاسیوریج نظام بوسیدہ ہونیکی وجہ سے بارشوں کاپانی شہرسے نکاس ہونا مشکل ہوجاتاہے مین نالوں کی بندش سے اکثروبیشترگلی محلوں میں بارش کاپانی کھڑا رہنے سے لوگوں کوتکلیف کاسامنارہتاہے ضرورت کے مطابق شہرمیں نئ سیوریج سسٹم بنانے پہ بھی غور کیاجارہاہے جسے منتخب ایم پی اے کوتجاویزپیش کرکہ شہرمیں سیوریج کی مکمل بحالی پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہرمیں سیوریج کانظام بہترہوتاکہ شہریوں کوبہترسے بہترماحول مہیسرہوسکے اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مین نالوں کی جلدسے جلدصفائی کاعمل مکمل کرلیے جائیں جہاں پر قبضہ کاایشوہوتوفوری طور پر ہٹاکرصفائی کاعمل جاری رکھاجائے اور شہرمیں صفائی ستھرائی روزانہ بنیادوں پریقنی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔