سیسی گورننگ باڈی کے رکن محمد خان ابڑو کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مذمت کرتے ہیں ۔مختار حسین اعوان

کراچی ۔
متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی میں محنت کشوں کے نمائندے مختار اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے سندھ کے نامور مصنف و کالم نگار محمد خان ابڑو کے ساتھ سیسی ہیڈ آفس میں جو غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا گیا ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
محمد خان ابڑو ماضی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی یونین کے عہدیدار رہے ہیں اور اس وقت وہ ممبر گورننگ باڈی سیسی ہے۔ ان کی تحریری شکایت پر جس پر تمام ممبران گورننگ باڈی کے دستخط موجود تھے اس کی مخالفت میں ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ ہمیں کسی طور پر قبول نہیں ہے۔
صوبائی وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم نے اس افسوسناک واقع پر فوری ایکشن لیا ہے وہ خوش آئند ہے ہمیں امید ہے کہ ان کے دور میں محنت کشوں کے دیرینہ مسائل یقینا حل ہونگے