ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سال 2024 میں ہونے والے انرولمنٹ امتحانی فارم کا مکمل طور پر مرحلہ وار عمل آن لائن کیا گیا ہے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سال 2024 میں ہونے والے انرولمنٹ امتحانی فارم کا مکمل طور پر مرحلہ وار عمل آن لائن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا پھر سالانہ امتحانات 2024 نویں دسویں جماعت کے امتحانی فارم آن لائن بھرنے کا کام بغیر کسی دشواری اور مشکلات کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ نویں جماعت کے طالب علموں کی امتحانی سلپ ان کے اسکولوں میں آن لائن ترسیل کے کام کو 24 اپریل 2024 کو مکمل کر دیا گیا ہے***