بس ٹرمینل پر ٹرانسپورٹروں سے بھاری بھتہ طلب کرنے کا معاملہ، میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ تیسرے روز بھی بند، بھتہ مافیا کی جانب سے میرپورخاص سے نوکوٹ مسافر وینز چلانے پر صورتحال مذید کشیدہ ہو گئی،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
بس ٹرمینل پر ٹرانسپورٹروں سے بھاری بھتہ طلب کرنے کا معاملہ، میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ تیسرے روز بھی بند، بھتہ مافیا کی جانب سے میرپورخاص سے نوکوٹ مسافر وینز چلانے پر صورتحال مذید کشیدہ ہو گئی، پولیس خاموش تماشائی کا کردار کرنے لگی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص بس ٹرمینل سے دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سے بھتہ مافیا کے کارندے ہر گاڑی سے بھتہ وصول کر رہے ہیں جبکہ میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان چلنے والی مسافر کوسڑز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چل رہی تھی اور تین روز قبل مسافر کوسٹر مالکان سے بھتہ مافیا طلب کرنے پر کوسٹرز مالکان نے ایک سو کے قریب گاڑیاں کھڑی کر کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس میں کوسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمود قائمخانی اور دیگر نے بتایا تھا کہ 1995 سے میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان ایسوسی کے زیر انتظام کوسٹرز چلائی جا رہی ہیں اور اب بھتہ مافیا ان سے فی گاڑی دو ہزار روپے بھتہ طلب کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے احتجاجاً ہم نے تمام کوسٹرز کھڑی کر دی ہیں جبکہ پولیس کو تحریری درخواست بھی دے دی ہے جس کی وجہ سے تین دن سے میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان کوسٹرز نہ چلنے سے مسافر شدید پریشان ہیں دوسری جانب میرپورخاص اور نوکوٹ کے درمیان مسافر وینز چلانا شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے بھتہ مافیا اور کوسٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال مذید کشیدہ ہو گئی ہے اور کسی وقت بھی کوئی ناخشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ اس معاملے پر پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سال 2024 میں ہونے والے انرولمنٹ امتحانی فارم کا مکمل طور پر مرحلہ وار عمل آن لائن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا پھر سالانہ امتحانات 2024 نویں دسویں جماعت کے امتحانی فارم آن لائن بھرنے کا کام بغیر کسی دشواری اور مشکلات کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ نویں جماعت کے طالب علموں کی امتحانی سلپ ان کے اسکولوں میں آن لائن ترسیل کے کام کو 24 اپریل 2024 کو مکمل کر دیا گیا ہے۔*