سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اوریک نے “ایکس” کیٹیگری حاصل کرلی ہے، جب کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر نے “ڈبلیو” کیٹیگری کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے

پریس رلیز

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اوریک نے “ایکس” کیٹیگری حاصل کرلی ہے، جب کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر نے “ڈبلیو” کیٹیگری کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی (پی آر): ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی بہترین کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے تحقیقی معیار میں اسے ایکس کیٹیگری میں اپ گریڈ کیا ہے۔

جب کہ سکھر آئی بی ای یونیورسٹی کی ایک اور قابل ذکر کامیابی میں، بزنس انکیوبیشن سینٹر نے اعلیٰ ترین ڈبلیو کیٹیگری جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو کہ سندھ کی دو یونیورسٹیوں اور ملک کی صرف آٹھ یونیورسٹیوں کے پاس ہے۔

اس موقعہ پہ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابیاں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے جدت کے کلچر کو فروغ دینے، ریسرچ ایکسیلنس کو پروان چڑھانے اور اکیڈمیا اور ریسرچ میں ہماری لیڈنگ پوزیشن کا ثبوت ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا، ان کامیابیوں سے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو تحقیقی گرانٹس و قومی اور بین الاقوامی شراکتداری و تعاون کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سکھر
27 مارچ 2024