وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کولیشن فار انکلوسیو پاکستان کے تعاون سے خواتین کے سیاسی سماجی اور معاشی مسائل کی طرف سیاسی ، سرکاری و غیر سرکاری سماجی اداروں کے نمائندگان کی توجہ مرکوز کروانے اور ان کے حل کے لیئے ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیئے ڈسٹرکٹ کنوینشن کا انعقاد


کراچی( رپورٹر) وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کولیشن فار انکلوسیو پاکستان کے تعاون سے خواتین کے سیاسی سماجی اور معاشی مسائل کی طرف سیاسی ، سرکاری و غیر سرکاری سماجی اداروں کے نمائندگان کی توجہ مرکوز کروانے اور ان کے حل کے لیئے ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیئے ڈسٹرکٹ کنوینشن کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تنظیم کی سی ای او صبیحہ شاہ نے کنوینشن کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنوینشن منتخب اراکین ، سرکاری و سماجی اداروں کے نمائندگان کو ادارے کی جانب سے منعقدہ فورمز میں پیش کردہ علاقائی مسائل سے آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ان مسائل سے علائقے پر ان کے پڑنے والے اثرات سے بھی باخبر کرنا ہے- آپ نے سی آئی پی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ سی آئی پی افراد باہم معذوری، خواجہ سرا اور خواتین کے مفادات اور ترجیحات پر کام کرنے والی 200 قومی سول سوسائٹی پر مشتمل ایک منفرد فورم ہے جو پاکستان بھر میں صنفی مساوات ، مضبوط معاشرتی، سیاسی و سماجی اور پسے ہوئے طبقات کے لیئے یکساں حقوق کے حصول کے لیئے کوشاں ہے- اس موقعہ پر کولیشن فار انکلوسیو پاکستان سی آئی پی ضلعہ کیماڑی کی نو منتخب ممبران نے اپنے ضلعے میں منعقدہ دس خواتین فورمز میں پیش کردہ علاقائی مسائل پر مبنی سفارشات نمائندگان کے سامنے پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ موجودہ گورنمینٹ ان سفارشات پر عمل درآمد کروانے میں بھرپور اقدامات کریگی، سابقہ صوبائی وزیر و ممبر سندہ اسیمبلی محترمہ شمیم ممتاز ، اقبال احمد ڈیتھو چیئرمین سندھ کمیشن، محمود الرحمان ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ، ولی محمد قریشی نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے اس قسم کے فورمز کے انعقاد کو پسماندہ ضلعے کیماڑی کی خواتین کی بنیادی ضرورت اور حق قرار دیتے ہوئے ان سفارشات پر قوانین سازی کے لیئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی- اور ان سفارشات پر سرکاری محکمہ جاتی معاملات کو حل کروانے کے لیئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا – بئریسٹر ردا نے سندہ کمیشن کے تحت خواتین سے متعلق ہونے والے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا، لاریش چندر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے مہمانوں کو سی آئی پی پروگرام کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فورمز میں مرتب سفارشات پر عملدرآمد سے نہ صرف اس علائقے ، بلکہ ملک بھر کے پسماندہ طبقات کے لیئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں – عابدہ میمن صدر وومین ڈیولپمینٹ فاؤنڈیشن نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ سیاسی و سماجی نمائندگان ان سفارشات پر عملدرآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ پسماندہ علائقے کے عوام کے دکھ درد دور ہوسکیں اور وہ ایک بہتر زندگی گذار سکیں جو ان کا بنیادی حق ہے-