دنیا کے 6 خطرناک ترین جزیرے جہاں جانے کا مطلب موت ہے ۔

دنیا کے 6 خطرناک ترین جزیرے جہاں جانے کا مطلب موت ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو کافی مقبول ہو چکی ہے اس ویڈیو کو Zem ٹی وی کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا اس ویڈیو میں دنیا کے حسین اور خوبصورت جزیروں میں سے چند نہایت خوبصورت جزیروں کا انتخاب کیا گیا اور ان کے بارے میں ایسی زبردست معلومات فراہم کی گئی ہے جو عام لوگوں کے لیے بالکل نئی اور حیران کن ہے اکثر لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جن لوگوں نے ان جزیروں کے بارے میں پہلے کچھ سن رکھا ہے یا ان کے پاس تھوڑی کچھ معلومات ہے وہ بی از ویڈیو کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں تاکہ ان کی معلومات کی تصدیق ہو سکے اور کچھ معلومات نئے انداز اور نئے زاویے سے ان تک پہنچتی ہے لہذا دیکھا جائے


تو مجموعی طور پر یہ ایک اچھی پیشکش اور اچھی کوشش ہے جسے لوگوں نے سراہا ہے اور اس پر کافی تبصرے بھی ہوئے ہیں اور ان تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اس قسم کی ویڈیوز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسے علاقوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جہاں عام طور پر لوگوں کا جانا مشکل ہے بلکہ جہاں جانے کے بارے میں ممانعت ہے اور پابندیوں کی وجہ سے تجسس میں اضافہ ہو چکا ہے ائیے اپ بھی اس ویڈیو کو دیکھیے اور جانیے کہ اخر وہ کون کون سے جزیرے ہیں جہاں جانا بے حد خطرناک ہے اور وہاں جانے پر پابندی ہے اور اصل خطرہ وہاں پر کیا ہے ؟

==========================

رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتر نے سلمان خان کو محافظ قرار دے دیا
رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لولیا ونتر نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو اپنا محافظ قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے انہیں متاثر کیا اور حوصلہ دیا۔

لولیا ونتر نے حال ہی میں دبئی کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے، وہ میری ڈھال ہیں اور یہ فخر کرنے والی چیز ہے، سائے کا ہونا اچھا ہے تاکہ سخت دھوپ آپ کو جلا نہ دے۔

رپورٹس کے مطابق لولیا ونتر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی میں ایک پراپرٹی خریدی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا ونتر کے درمیان کئی سال سے دوستی قائم ہے۔

یاد رہے کہ لولیا ونتر سلمان خان کی 3 فلموں میں معمولی کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔

============================

2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین بالی وُڈ فلمیں کون سی ہیں؟

2000 کی دہائی میں بالی وڈ نگری میں کئی ایسی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے فلم بینوں پر طویل عرصے تک سحر طاری کیے رکھا۔
شوبز ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ کے مطابق اس دور میں کبھی خوشی کبھی غم، دل چاہتا ہے اور لگان جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے نہ صرف انڈسٹری پر بہت بڑا گہرا اثر ڈالا بلکہ یہ فلمیں ثقافتی ورثے کے طور پر بھی تصور کی گئیں۔

اسی سلسلے میں پنک وِلا نے 2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
تھری ایڈیٹس
تھری ایڈیٹس 2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین ہندی فلموں میں سے ایک فلم ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے کی جبکہ اس میں عامر خان، آر مدھوون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
اس فلم میں انڈیا کے تعلیمی نظام پر مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں بذریعہ مضبوط کہانی تنقید کی گئی۔
سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس کو فلموں کا ڈیٹا بیس کوور کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 8.4 کی ریٹنگ دی گئی ہے۔
رنگ دے بسنتی
رنگ دے بسنتی 2009 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ ہندی فلم ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں بھی عامر خان شامل تھے جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں کُنال کپور، سدھاتھ، سوہا علی خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔
رنگ دے بسنتی کی کہانی نوجوانوں کے ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو انگریز خاتون کی ڈاکیومنٹری میں کام کرنے کے سلسلے میں انقلابی فکر سے متاثر ہوتے ہیں۔
ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹنگ دی گئی ہے۔
چک دے انڈیا
چک دے انڈیا کا شمار بالی وُڈ سمیت انڈیا کی بہترین سپورٹس موویز میں ہوتا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہاکی کوچ (شاہ رخ خان) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے اوپر لگے غداری کے الزام کو ختم کرنے کے لیے انڈین ویمن ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔
چک دے انڈیا کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، ودیا ملواڑے، چتراشی راوت، شلپا شکلا شامل ہیں۔
شمیت آمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹنگ دی گئی ہے۔

آ وینزڈے
آ وینز ڈے 2008 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں نصیر الدین شاہ، انوپم کھیر، جِمی شیرگِل اور دیپل شا شامل ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک انجان شخص (نصیر الدین شاہ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شرائط نہ منوانے کے بدلے میں ممبئی شہر میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔
ہدایت کار نیرج چوپڑا کی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹ کیا گیا ہے۔
سودیس
سودیس 2004 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ سوشل ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی ناسا سے اپنے گاؤں واپس آنے والے سائنس دان (شاہ رخ خان) کے گھومتی ہے۔
حب الوطنی، سماجی ذمہ داریوں اور انسانیت کے جذبے سے سرشار اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.2 ریٹنگ دی گئی ہے۔
ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، گایتری جوشی، کشوری بَلال اور مکارنڈ دیشپانڈے شامل تھے۔
فلمیں بالی وڈ انڈیا شاہ رخ خان عامر خان