ماں جی انڈومنٹ فنڈ، پھل دار درخت ہے، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی معاشرے اور انسان کی کاٹ چھانٹ میں ماں کا کردار کلیدی ہے، آفتاب رضوی

ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے صلہ میں سول او بی سینٹر آفتاب حسین رضوی کے نام سے منسوب کردیا گیا

کراچی() جامعہ این ای ڈی میں دو سو ضرورت مند طالب علموں کو ماں جی اسکالر شپس تقسیم کی گئیں۔ 11 جنوری کو منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی این ای ڈین المنائی ایسوسی ایشن کے صدر عاصم مرتضی خان اور اعزازی مہمان ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے بانی آفتاب رضوی تھے۔ پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جب کہ این ای ڈی کے سابقہ طالب علموں آصف رضوی، امیر اسلام اور ابواسلام نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقعے پراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر این ای ڈین المنائی ایسوسی ایشن انجینئر عاصم مرتضی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین سہیل بشیر کا کہنا تھا کہ آج دو سو طالب علموں کو اور اس سے قبل 105 ضرورت مند طلبا کو اسکالر شپس دی ہیں جب کہ آئندہ مزید ہزار طالب علموں کو اسکالر شپ دینے کا ارادہ ہے۔ ماں جی انڈومنٹ فنڈ کی تقسیم پر آفتاب حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ماں جی اسکالر شپس کے ذریعے، این ای ڈی میں میرٹ پر داخلہ ملنے پر، اب کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں اکثر طالب علموں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن ان مسائل کو حصول تعلیم کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں۔ ان کا کہنا تھاکہ معاشرے اور انسان کی کاٹ چھانٹ میں ماں کا کردار کلیدی ہے، جب آپ علم حاصل کےلیے کرلیں تو دوسرے طالب علموں کے لیے اپنی ماں کے نام پر علم کے راستے کھولنے کی کوشش ضرور کریں، کیوں کہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ ماں جی انڈومنٹ فنڈ سے متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ میں آفتاب رضوی سمیت این ای ڈی المنائی کا شکر گزار ہوں۔ مزید کہا کہ آفتاب رضوی اور ان کی اہلیہ نے ایک بیج بویا جو تناور درخت بنا اور اب اسکالر شپس کی فراہمی کے ذریعے یہ درخت پھل دے رہا ہے۔جامعہ کی ترجمان کے مطابق اس تقریب میں این ڈی کے ضرورت مند طالب علموں کو ناصرف اسکالر شپس سے نوازا گیا بلکہ این ای ڈی سینڈیکیٹ کی جانب سے آفتاب رضوی کی خدمات کو سراہتے ہوۓ شعبہ سول انجینئرنگ کے او بی سینٹر کو سید آفتاب حسین رضوی کانفرنس سینٹر کے نام سے منسوب بھی کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر عباس ساجد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC