انجمن تاجران لیاقت روڈ کے صدر شیخ عبد الوحید نے کہا کہ تمام تاجر برادری افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے واقعات سمیت فوجی و نجی املاک پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے


19 مئی 2023

انجمن تاجران لیاقت روڈ کے صدر شیخ عبد الوحید نے کہا کہ تمام تاجر برادری افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے واقعات سمیت فوجی و نجی املاک پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے, وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اختلافات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیخ عبدالوحید نے موجودہ سیاسی عدم استحکام سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی، معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانا ناگزیر ترجیحات ہیں، اس انتہائی ضروری اتفاق رائے کےحاصل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر زور دیا کہ وہ وسیع تر قومی مفادات میں اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے افواج پاکستان ملک کے خلاف ہر قسم کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں ہر شہری کو ملک اور صرف ملک کے ساتھ مخلص ہونا پڑے گا۔انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قائدین میں قومیت پرستی اور ملک سے محبت کا فقدان ہے لہذا عوام کو حقائق کے برعکس اپنے اپنے مقاصد کے لیے اکسانا اور استعمال کرنا بند کیا جائے۔