عوامی رہنما و پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 12 کے امیدوار حامد نواز راجہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مزید کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کیے جانے کےاحکامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر افسوس ہی کیاجاسکتا ہے

17 مئی 2023

عوامی رہنما و پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 12 کے امیدوار حامد نواز راجہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مزید کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کیے جانے کےاحکامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر افسوس ہی کیاجاسکتا ہے,کاش یہ سہولت تمام پاکستانیوں کو حاصل ھو۔

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 12 کے امیدوار حامد نواز راجہ نے کہا کہ سیاست کامقصد ملک اور عوام کو مسائل سے نجات دلانا ہے , نا کہ اپنے ذاتی مفادات کے لئیے عوام اور اداروں کواستعمال کرنا ہے, قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے, گزشتہ چند روز کے دوران سرکاری املاک کی صورت میں ملک کو اربوں روپےمالیت کا نقصان دیاگیا , اب وقت آگیا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کا خاتمہ کیاجائے, عوام کوحقیقی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتی ہو۔