یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے


یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے

منگل کو نیویارک شہر کے لوئر مین ہٹن میں پیس یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ جب کہ یہ ایمرجنسی حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہوں۔
نیو یارک کے سی بی ایس ٹیلی ویژن سے وابستہ نے نیویارک شہر کے ہنگامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی کہ گیراج کی دوسری منزل پہلی منزل پر گر گئی۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متعدد کاریں کچلے ہوئے کنکریٹ کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر کھڑی ہیں۔
مقامی سی بی ایس سٹیشن نے ہنگامی حکام کے حوالے سے کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
=======================

پنجاب پر میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدے داران کا وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے گروپ فوٹو

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن چلڈرن ہسپتال کے عہدیداران کی پروفیسر مسعود صادق سے ملاقات، انہیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور بننے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں صدر محمد رفیق چشتی، چیف آرگنائزر عرفان بھارتی، چیئرمین محمد اقبال، چیف پیٹرن میاں مجید ،سینئر نائب صدر رفیق غلام، جنرل سیکرٹری شوکت بھگت، لائبریری انچارج صادق ، میاں نیئر، ہارٹیکلچر گل خالد، رحمان ، امامت گورائیہ ، اسلم شنگارا، صادق خوشی ، صفدر ، طارق راحت محمود ،اور عامر محمود شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے جس کے لیے پہلے کی طرح جدوجہد جاری رکھوں گا گا۔ دوسری جانب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی مزید بہتری کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔
======
جامعہ کراچی: ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس ریگولر وپرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کااعلان

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق اے ڈی سی(ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس) ریگولر وپرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق اے ڈی سی ریگولرسال اول کے امتحانات میں 6636 طلبہ شریک ہوئے،901 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ5735 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 13.58 فیصدرہا۔

اے ڈی سی پرائیوٹ سال اول کے امتحانات میں 897 طلبہ شریک ہوئے،28 طلبہ کوکامیاب قراردیاگیا جبکہ 869 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 3.12 فیصدرہا۔
==========================

ایجوکیشن رپورٹرز کی طرف سے ہوٹل مہران میں دعوت افطار و ڈنر کے موقع پر محترم جناب سید محمد علی شائق صاحب سیکریٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ، کنٹرولر بورڈ محترم حبیب الله سہاگ صاحب پی اے ٹو چیئرمین ضیاء الحق صاحب ، ریسرچ ایسوسی ایٹس محترم ایم اے جعفری صاحب دوست و احباب کے ہمراہ ۔

=========


لمز یونیورسٹی کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

لاہور ( پ ر) لمز یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ طلبہ نے دھرنا دے کر مین گیٹ کو مکمل بند کر دیا۔ اس موقع پر لمز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم رہنما تابش حامد کا کہنا تھا کے فیسوں میں حالیہ اضافہ ایک ظالمانہ اقدام ہے جس سے معیاری تعلیم کا حصول مزید دشوار ہو گیا ہے۔ انکے مطابق یونیورسٹی نے اس سال فیسوں میں 22٪ اضافہ کیا ہے۔ یوں پر کریڈٹ آور فیس 26910 روپے سے بڑھ کر 32820 روپے ہو گئی ہے اور ایک عام طلبِ علم کی مجموعی سمسٹر فیس 118,200 روپے اضافے کے ساتھ 656٫409 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ لمز یونیورسٹی کے اندر دیگر تعلیمی اداروں کے طرح سستے اور معیاری ہاسٹل میس کی سہولت بھی مجود نہیں جبکہ یونیورسٹی کے اندر مختلف ہائی فائی کمرشل ریستوران موجود ہیں جو طلبہ کو انتہائی مہنگے داموں کھانا فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور انکے والدین پر شدید مالی دباؤ پڑتا ہے”۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز جو کے لمز کے نام سے مشہور ہے، پاکستان کی مہنگی ترین درسگاہ سمجھی جاتی ہے اور اس سے پہلے بھی کہیں بار اپنی مہنگی فیسوں کے باعث تنکید کی زد میں رہ چکی ہے۔ طلبہ نے اپنے مطالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ اگر انکے مطابات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ کلاسس کا بائیکاٹ کریں گے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مزاکرات کی پیشکش پر تمام طلبہ پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔