گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ۔ گوادر بندر گاہ نے سرکاری شعبے کیلیۓ دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع کر دی


گوادر9 جنوری 2023
گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ۔ گوادر بندر گاہ نے سرکاری شعبے کیلیۓ دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع کر دی یہ 2023 کے آغاز پر ایک اہم پیش رفت ھے جس سے گوادر بندر گاہ کو علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر خود کو قائم کرنے میں مدد ملے گی گوادر بندر گاہ نے یوریا کھاد کی پروسیسنگ شروع کی ھے جب الٹرا ایسٹر بازی نامی بلک کیئر کنٹینر شپ گزشتہ روز گوادر پورٹ پر 32000 ٹن یوریا کی کھیپ کے ساتھ لنگر انداز ہوا کل درآمد تین مراحلوں میں مکمل کی جائے گی جبکہ کلئیرنگ سروس فراہم کرنے والے مکران ٹریڈر اور شب کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں جو اس امر کا مظہر ہے کہ گوادر پورٹ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ بندرگاہ میں مزید دو بحری
جہاز النگر انداز ہوگیۓ ہیں ہر ایک جہاز 32ہزارٹن یوریا تجارتی مقاصد کے لئے لیکر آیا ہے جبکہ تینوں
بحری جہازوں سے سامان کی ان لوڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان بحری جہازوں کی آمد سے گوادر میں کاروبار سے منسلک مقامی افراد انتہائی خوش اور مطمئین ہیں گوادر پورٹ ایک گیم چینجر منصوبہ اور سی پیک ملکی ترقی کی روشن مثال ہے جو موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

گوادر 9جنوری2023
موٹروے پولیس سیکٹر N-10کوسٹل ہائی وے گوادر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد ۔ورکشاپ میں موبائل ایجوکیشن انچارج پی او عبدالمجید نے ٹرانسپورٹروں بس اور ٹرک ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور آگاہی فراہم کی ٹرک ڈرائیوروں بس ڈرائیوروں کو غیر ضروری اوور لوڈنگ اوور ٹیکنگ اور اوور اسپیڈنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوۓ آگاہ کیا گیا کہ روڈ حادثات کی صورت میں موٹر وے پولیس کے ایمرجنسی سینٹر کو 130ہر مطلع کریں اور آگ لگنے کی صورت میں فائراسٹنگثر ودیگر ضروری سامان بھی اپنی گاڑیوں میں رکھیں تاکہ حادثات کی صورت میں بروقت کام آسکیں