پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور حوالدار شہید۔

ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر۔ 

سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر اندازمیں تلاش کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حسین جہانگیر آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ 36 سال کے حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
========================

کراچی / اسلام آباد / پشاور (26 مئی 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مذکورہ آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دہشتگردوں سے اپنے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے تک سُکھ کا سانس نہیں لیں گے۔
========================
Date:26/05/2024
آج دن02بجےریکارڈ کیےگئے درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) ۔
موہنجو داڑو 52،جیکب آباد 51،پڈعیدین ، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ49،خیرپور، خان پور، سکھر، روہڑی ، رحیم یار خان ، بھکر ،سبی 48، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد اور ڈی آئی خان میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد40
لاہور 44
کراچی 36
پشاور 42
کوئٹہ 34
گلگت33
مظفر آباد 38
اسکردو 26
مری29
فیصل آباد44
ملتان 46
محکمہ موسمیات ، اسلام آباد