پاک چائنہ تعلقات معاشی استحکام کا ضامن ہیں۔وطن عزیز میں موجود قدرتی معدنیات کے ذخائر ملک وقوم کی معاشی تقدیر بدلنے کا بڑا ذریعہ ہیں


لاہور()پاک چائنہ تعلقات معاشی استحکام کا ضامن ہیں۔وطن عزیز میں موجود قدرتی معدنیات کے ذخائر ملک وقوم کی معاشی تقدیر بدلنے کا بڑا ذریعہ ہیں جبکہ فنی تعلیم اور ہنرمندی کے وسائل بڑھا کر پاک چائنہ مراسم کو بتدریج تقویت کے حامل ہیں ان خیالات کا اظہار گڈ ول ایمبیسڈر عامر علی نے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نومنتخب عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں مقامی کلب میں عشائیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار نعیم مصطفی،یوسف عباسی،مقصود خالد،فراز عدیم،ڈاکٹر محمد عدنان، مدثر قدیر،محمد نعیم،شاہد محمود،آصف اقبال چودھری،صدا حسین شاہ،محمد آصف،مجیب اسلم ودیگر شامل تھے۔عامر علی نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش معاشی مسائل کا حل ماہر معاشیات کا متقاضی ہے تاہم پاک۔چائنہ تعلقات نا صرف علم وتحقیق کے دریچوں کو وسیع کرنے کا گیٹ وے ہے بلکہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیت پر محیط فنی پروفیشنل کا متحمل ہے ۔آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اپنے منشور کو پروان چڑھا کر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر مقصود خالد نے عامر علی کو گلدستہ بھی پیش کیا۔