طلعت حسین پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلعت حسین کے چاہنے والے افسردہ ۔


پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین انتقال کر گئے۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی، ان کی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری اور آرٹ میں گزرا۔

طلعت حسین کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا، وزیرِ اعظم

شاندار ڈراموں سے لے کر بصیرت انگیز تحریروں تک طلعت حسین کی خدمات نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ناقابلِ فراموش نشان چھوڑے ہیں، ان کے انتقال کی خبر سے پرستار غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ طلعت حسین پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلعت حسین کے چاہنے والے آج افسردہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے بھی طلعت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے۔
==============
کراچی
=====================
گورنر سندھ کے کامران خان ٹیسوری کا لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار
*طلعت حسین اداکاری کی اکیڈمی تھے،گورنر سندھ
*انہوں نے ہر کردار کو حقیقت کا روپ دیا،کامران خان ٹیسوری
*اداکاری کی دنیا میں طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،گورنر سندھ
*اللہ تعالی سے مرحوم طلعت حسین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا ہے،گورنر سندھ

26 مئی 2024

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

طلعت حسین صرف اداکار ہی نہیں تھے، وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے، شرجیل انعام میمن

طلعت حسین تخلیقی صلاحیتوں کا مینار اور ہمارے ثقافتی اقدار کے حقیقی سفیر تھے، شرجیل انعام میمن

فن کی دنیا میں طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شرجیل انعام میمن

لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، شرجیل انعام میمن

اللہ تعالی مرحوم اداکار کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، شرجیل انعام میمن
کراچی
مور خہ 26مئی 2024

طلعت حسین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا، سیدنا صر حسین شاہ

کراچی 26 مئی ۔ صوبائی وزیر توانائی اور ترقیات ومنصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے لیجنڈ اداکارطلعت حسین کے انتقال پراپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،طلعت حسین اداکاری میں ایک استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ انہو ں نے کہاکہ طلعت حسین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا،جونیئر اداکاروں کے لیے طلعت حسین ایک مثال تھے،طلعت حسین کے انتقال سے فن کی دنیا میں ایک خلائ پیدا ہو گیا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ نے کہاکہ طلعت حسین کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ۔ناصر شاہ نے کہاکہ اداکاری کا منفرد انداز طلعت حسین کے مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طلعت حسین کی مغفرت عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائےاوراللہ تعالی طلعت حسین کے لواحقین، پسماندگان اور مداحوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آمین

ہینڈآؤٹ نمبر 336۔۔۔ایم ایس ایس
============
طلعت حسین انتقال/ شازیہ مری تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کاشوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار طلعت حسین کے انتقال پراپنے گہرے دکھ کا اظہار

دکھ ی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ ہیں اللہ کریم مرحوم طلعت حسین کو اپنے جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین، شازیہ مری

طلعت حسین جیسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا، شازیہ مری

طلعت حسین کی فن کیلے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شازیہ مری
کراچی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے ، صدر آرٹس کونسل کراچی

طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، صدر آرٹس کونسل کراچی۔۔

طلعت حسین کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے گہرا تعلق تھا۔۔۔

طلعت حسین آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کا حصہ رہے۔۔

طلعت حسین جیسا منجھا ہوا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔احمد شاہ

فن اداکاری میں طلعت حسین کا کوئی ثانی نہیں تھا۔۔احمد شاہ

طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنی منفرد انداز اداکاری سے دوام بخشا۔۔

طلعت حسین کو ان کی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔۔ احمد شاہ

دکھ کی اس گھڑی میں ہم طلعت حسین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔

دعا ہے کہ اللہ طلعت حسین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔۔۔آمین۔۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

طلعت حسین پاکستان ٹیلیویژن انڈسٹری کے ایک لیجنڈ اداکار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ سعید غنی

اللہ تعالٰی طلعت حسین کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔آمین سعید غنی

اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین سعید غنی