ایک دن ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ساتھ ۔ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے مخلتف تعلیمی اداروں کے طلباء نے ایک دن ایف سی بلوچستان کے ساتھ گزارا


23 دسمبر 2022

ایک دن ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ساتھ ۔ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے مخلتف تعلیمی اداروں کے طلباء نے ایک دن ایف سی بلوچستان کے ساتھ گزارا

بلوچستان کے ضلع سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے ہیڈکوارٹرز سوئی رائفلز کا دورہ کیا اور ایک دن ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ساتھ گزارا۔ اس دورے کا مقصد طلباء میں سکیورٹی امور کے متعلق آگاہی، خود اعتمادی، ایف سی بلوچستان کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی تھا۔ طلباء نے دِن کا آغاز یادگار شہداء پر سلامی اور فاتحہ خوانی سے کیا۔ طلباء وفد نے علاقے میں امن و امان، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج ِعقیدت پیش کیا۔ اس دورے میں طلباء کو ایف سی بلوچستان کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلباء وفد نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کی اور مختلف دفاعی آلات کی نمائش کی گئی۔ ایف سی اور طلباء وفد کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے اس دورے کو انتہائی مفید قرار دیااور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔