ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے لیے ایم او یو پر دستخط

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن میں ٹریننگ کورس کرائے گی۔ ڈاؤ یونیو ورسٹی کے وائس چانسلر ز بورڈ روم میں فریقین کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے کورس کا آغاز رواں سال اگست میں کیا جائے گا اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر پروفیسر طاہر صغیر کے پرووائس چانسلرڈاؤپروفیسر نازلی حسین ، رجسٹر ار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس آئی سی وی ڈی ڈاکٹر جاوید اکبر سیال، پروفیسر امین خواجہ ہیڈ آف انیستھیسیاڈپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کنول فاطمہ عامر ڈاکٹر عبدالستار شیخ ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ایچ او ڈی پیڈز کارڈیالوجی اور ڈائریکٹر پروفیشنل ایجو کیشن ڈاکٹر فرحان واکانی اوردیگر بھی موجودتھے مفاہمت کے سمجھوتے پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق اور این ائی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز صغیر نے دستخط کیے اوردستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن کی استعداد کی سند لازمی قرار دے دی گئی ہے انہوں نے اس کورس کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد میڈیکل فیکلٹی کو بطور اساتذہ بااختیار بنانا اور معالجین کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے


پروفیسر طاہر صغیر
=============

ڈاؤ یونیورسٹی نے پہلے ہی اس کورس کی افادیت کے پیش نظر کی تعلیم کے انتظامات کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں کام کرنے والے ادارے اپنے ہیلتھ پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جہاں بھی ممکن ہو ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کرائیں تاکہ وہ ماسٹرز کرنے والے اپنے اداروں میں یہ لازمی کورس کرائیں پروفیسر امتیاز صغیر نے اس موقع پر کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن کی بہترین تعلیم دی جارہی ہےپروفیسر طاہر صغیر نے خطے میں ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کی شاندار ساکھ کو سراہا اور تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ڈاکٹر فرحان واکانی نے کہا کہ 25 ہیلتھ پروفیشنلز پر مشتمل این آئی سی وی ڈی کے پہلے بیچ کے لیے کام فوری طور پر شروع کیا جارہاہے کورس کا آغاز اگست 2024 سے این سی وی ڈی میں ہوگا