یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعہ کے روز ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعہ کے روز ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 5333 پاس جبکہ 442 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل اباد کی ثنا مرتضٰی نے 1317/1500 نمبر لیکر پہلی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے ذوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی اروما عزیز نے 1309 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکالوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امتحانات کے اختتام کے تین ہفتے کے اندر نتائج جاری کیے گئے۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔