یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے سٹی کیمپس لا ہور میں ویٹر نر ی کا عا لمی دن جوش و خروش کیساتھ منا ی

لاہور(مدثر قدیر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے سٹی کیمپس لا ہور میں ویٹر نر ی کا عا لمی دن جوش و خروش کیساتھ منا یا۔ دن کی مناسبت سے آگا ہی واک،پو سٹر مقا بلے،مفت میڈیکل ٹریٹمنٹ کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جا نورو ں کے علا ج معا لجے، ویکسینیشن، فوڈ سیفٹی و فو ڈ سیکیو رٹی اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑ ھانے کے حوا لے سے ویٹر نیرین کے کلیدی کردار کو اُ جا گر کر نا تھا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر فارورڈ سلو شن اینیمل ہیلتھ کمپنی ڈاکٹر عا صم محمود خان نے ویٹر نر ی کے عا لمی دن کے مو قع پر مہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیے۔
ڈاکٹر عا صم محمود خان نے وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، پبلک و پرا ئیو ٹ سیکٹرز سے لا ئیو سٹاک و فارما سو ٹیکل انڈسٹریوں کے نما ئند وں اورطلباو طالبات کے علا وہ ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات سے سٹاف کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔ آ گا ہی واک کا آ غاز وائس چانسلر آفس سے ہوا جبکہ اختتام یواس مین لان کے سامنے ہوا۔
بعد ازاں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ویٹر نیرین کے کردار اور کا وشو ں کے علا وہ جا نو روں کی فلا ح، صحت و علاج کی ضرو رت و اہمیت کے مختلف پہلوؤ ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی گئی۔سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے وا ئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہمارے ملک میں ویٹر نیرین کا کردار انتہا ئی قابل ستا ئش ہے جو جا نورو ں کی فلاح و ہیلتھ کے ساتھ ساتھ علا ج معا لجے، پبلک ہیلتھ اور فوڈ سیفٹی و فوڈ سیکیو رٹی کے لیئے ایک سیف گارڈ کی حیثیت سے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی تر قی کے لیئے تعلیمی ادارو ں اور لا ئیو سٹاک سے متعلقہ صنعتو ں کے ساتھ روا بط و تعاون کو فرو غ دینے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے اس کے علا وہ اپنے علم و تحقیق کو برؤے کار لا کر صنعتو ں کو در پیش مسا ئل بھی حل کررہی ہے۔ ڈاکٹر عا صم محمود خان نے اپنے خطاب میں ویٹر نیرین کی گرا ں قدر خدمات اور کلیدی کردار کو سرا ہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔اُنہو ں نے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیدا وار بڑ ھا نے کے لیئے لوکل مویشیوں (گا ئے، بھینسو ں)کی جینیات پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا نیز کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے ایکسپرٹ اپنے علم و عمل سے لا ئیو سٹاک سیکٹر اور انڈسٹری کو درپیش زو نوٹک بیما ریو ں جیسے مسا ئل کو حل کرنے میں اپناکلیدی کردار ادا کریں ہے۔پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے گورنمنٹ سے لائیو سٹاک کی بہتری کے لیئے لائیو سٹاک پالیسی پر سنجید گی سے کام کرنے کا مطا لبہ کیا نیز کہا کہ طلبہ میں پیشہ وارانہ مہارتو ں کو اُ جاگر کرنے کے لیئے اکیڈیمیا و انڈسٹری روابط کو بڑ ھانے پر زور دیا۔
سیمینار کے اختتا م پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے ڈاکٹر عا صم کو شیلڈ پیش کی جبکہ پوسٹر مقا بلے میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان کیش پرا ئز انعا مات بھی تقسیم کیئے۔ ویٹر نری یونیور سٹی کے سٹی کیمپس سمیت تما م کمپسز میں بھی ورلڈ ویٹر نر ی ڈے منا یا گیا۔ قبل ازیں ویٹر نری کے عالمی دن کے حوالے سے جا نوروں و مویشیو ں کے علاج معالجے کے لیئے ڈیپارٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن کے زیر اہتمام آؤ ٹ ڈور ہسپتال میں ویٹر نری ایڈآؤ ٹ ریچ کیمپ(مفت ٹریٹمنٹ کیمپ) کا آ غاز بھی کیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درانی نے رجسٹرار سجاد حیدر کے ہمراہ کیا۔
ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات کے زیر اہتما فو ٹو گرا فی مقا بلے میں ویٹر نری یونیورسٹی کے فو ٹو گرا فر بشا رت علی خان کی پہلی پوزیشن
دریں اثنا ء ویٹر نری کے عالمی دن کے مو قع پر ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات پنجاب نے اینیمل ویلفیئر آگا ہی کے مو ضو ع پر فو ٹو گرا فی مقا بلے میں جیتنے والوں کے لیئے تقریب انعا مات کا انعقاد یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں کیا۔ جس میں ڈاکٹر عا صم محمود خان نے پہلی پوزیشن حا صل کرنے والے ویٹر نری یونیورسٹی کے فو ٹو گرا فر بشا رت علی خان کو سر ٹیفیکیٹس اور انعا می شیلڈ پیش کی۔
======================

لاہور(جنرل رپورٹر)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی طلبہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کردی ہے۔پاکستانی طلبہ ان مظاہروں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ امریکہ، صیہونیوں کی پشت پناہی سے باز آکر اپنی جامعات کے طلبہ کے مطالبوں کو تسلیم کرے۔ اہلیان غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں گے۔پاکستان کے جامعات سے اسرائیل کے خلاف ایک زبردست جمہوری مزاحمتی تحریک کا سلسلہ شروع ہوگا-
مزید برآں ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ مظاہرے غزہ میں فوری جنگ بندی، امدادی سامان کی ترسیل، اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ اقدامات کے مطالبوں پر مشتمل ہوں گے. تمام طلبہ فلسطین کاز کی خاطر ہمارے دست بازو بنیں- اہل فلسطین سے محبت ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے، پانی، خوراک، ادویات کی پابندیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کا استعمال کرکے اہل غزہ کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔
========================

لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات فراہم کرنے والی درجنوں کمپنیاں کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ نکلیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات کی قلت پیدا کرنے والی کمپنیاں منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں۔میو ہسپتال میں سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچانے والی شیخ فرحان نامی شخص کی کمپنیاں بے نقاب ہوگئی ۔ شیخ اینڈ کو اور سنی اینڈ کمپنی کی طرف سے لاکھوں روپے ٹیکس نہ دیئے جانے کا انکشاف،بتایا گیاہے کہ عرصہ دراز سے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات کی قلت جان بوجھ کر پیداکی جاتی ہے جبکہ ہسپتالوں میں اربوں کا بجٹ ہونے کے باوجود ہمیشہ ان ک اکاؤنٹ خالی نظر آتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر اشیاء مہیا کرنے والی درجنوں کمپنیاں جعل سازی اور ملازمین سے ساز باز کرنے ٹھیکے لیتے ہیں اور ان سرکاری ٹھیکوں کی مد میں سرکار کو ٹیکس ہی جمع نہیں کرواتے ۔ دستاویزات کے مطابق میو ہسپتال کو گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی کمپنی مختلف اشیاء فراہم کر رہی ہے کروڑوں روپے کے بل لینے کے باوجود شیخ اینڈ کو اور سنی اینڈ کمپنی کی طرف سے لاکھوں روپے ٹیکس ہی نہیں جمع کروایا گیا جبکہ کمپنیوں کا مالک شیخ فرحان ٹیکس جمع نہ کرانے کے لئے باثر افراد سے دھمکیاں دلواتا ہے ایم ایس میو ہسپتال نے شیخ اینڈ کو اور سنی اینڈ کمپنی کو ٹیکس جمع کروانے کا فوری نوٹس جاری کردیا ہے۔زرائع کے مطابق دونوں کپمنیاں عرصہ دراز سے ٹیکس جمع نہیں کروا رہیں جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ٹیکس نہ جمع کروانے والی کمپنیوں سے بقیہ سالوں کی بھی ریکوری کی جائے گی جو کہ کروڑوں روپے بنتی ہے۔ان کمپنیوں پر مال کم سپلائی کرنے اور ناقص مال دینے کے بھی الزامات ہیں جس کے باعث انکو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتاہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ایسی کمپنیاں قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہیں ان کے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا ۔