سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (CSSP) کی جانب سے ایس ایس آفس میرپورخاص میں پولیس افسران و جوانوں، لیڈیis کانسٹبلز کے لیے بسلسہ صنفی تشدد بلخصوص عورتوں, ان کی روک تھام کےلیے 2 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (CSSP) کی جانب سے ایس ایس آفس میرپورخاص میں پولیس افسران و جوانوں، لیڈیis کانسٹبلز کے لیے بسلسہ صنفی تشدد بلخصوص عورتوں, ان کی روک تھام کےلیے 2 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تربیتی پروگرام میں پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ کمیونٹی بالخصوص عورتوں کے ساتھ صنفی نا انصافی کے عنوان پر تفصیلی بات کی گئی۔تربیتی پروگرام میں متاثرہ خواتین و بچوں کے لیے موجود خدمات دینے والے اداروں کی لسٹ اور رابطہ نمبرز کی اہمیت، صنفی تشدد کی روک تھام میں پولیس کا کردار اور ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر تفصیلی بات کی گئی صنفی تشدد کا شکار شخص کو اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے بہ اختیار بنانے پر زور دیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں متاثرہ شخص کے نفسیاتی و جسمانی اور معاشرتی منفی اثرات پر بات کی گئی،پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی رابطہ کاری کی اہمیت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر معاملات حل کر نئے پر بات کی گئی۔تقریب کا اانعقاد سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے پروجیکٹ مینیجر محمد بخش کپری، کمیونیٹی آفیسر افشاں بھٹی، کمیونیٹی آفیسر امتیاز احمد، کمیونٹی آفیسر پرکھو بھیل، اور ٹریننگ کے فرائض نثار ولی شاہ نے انجام دیے،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری اور دیگر پولیس افسران نے تربیت میں حصہ لینے والوں اور سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا***