خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار،خاتون نے ملزم کو پال پوس کر جوان کیا اور شادی بھی کرائی احسان فراموش نے نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنا شروع کردیا


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار،خاتون نے ملزم کو پال پوس کر جوان کیا اور شادی بھی کرائی احسان فراموش نے نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق مسلم اباد میرپور خاص کی رہائشی خاتون (ش) نے شکایت درج کرائی کہ ملزم بنام عامر جو کہ کم عمری سے میرے گھر پر ملازم تھا جس کو میں نے بچوں کی طرح پالا پوسا اور اس کی شادی بھی کروائی چند سال قبل میرے شوہر کے انتقال کے بعد ملزم عامر نے میرے گھر میں خفیہ کیمرے لگا کر میری نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی اور مجھے بلیک میل کر کے پیسوں اور اپنی ڈیمانڈ کا تقاضہ کرنے لگا ایسی شکایت موصول ہونے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر حق نواز جونیجو اور ایس ایچ او وومن سب انسپیکٹر مومل لغاری نے ملزم عامر کو گرفتار کر کے خاتون (ش) کی مدعیت میں PS وومین پولیس اسٹیشن پر مقدمہ نمبر 15/2024 زیر دفعہ 354،355،509 تعزیرات پاکستان درج کر لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری***