وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے روش (Roche) پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر حفصہ شمسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا

لاہور17نومبر:
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے روش (Roche) پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر حفصہ شمسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا
روش کمپنی کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج میں معاونت کریگی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پراجیکٹ کی منظوری دیدی
بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی
سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی
نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی
خواتین میں کینسرکی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھرپور کردارادا کرسکتی ہیں۔چودھری پرویز الٰہی
کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا۔چودھری پرویز الٰہی
پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کوبھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی روش کمپنی کو پنجاب میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت
10سال کیلئے ٹیکس فری زون قائداعظم بزنس پارک میں پلانٹ لگائیں۔چودھری پرویز الٰہی
روشن کمپنی پنجاب میں پروڈکشن شروع کرے،ہر ممکن تعاون کریں گے۔چودھری پرویز الٰہی
پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو آرہی ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹرروش،حفصہ شمسی
چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کامشن قابل تحسین ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹرروش،حفصہ شمسی
پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
8سے10ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی ہے۔بریفنگ
وزیراعلیٰ کے مشیر عامرسعید راں،روش کے ڈائریکٹر فنانس فرحان بھٹی،افتخار حسین،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی،کینسر کے سپیشلسٹ پروفیسر عباس کھوکھر اورکوثر بانواوردیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے
=======================
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا باجوڑ میں دہشتگرد وں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی باجوڑ میں دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت
پاک فوج کے جوانوں نے ملک وقوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا،قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی
=============================
لاہور17نومبر:
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا طلبہ کے عالمی دن پر پیغام
طلبہ قوم کا تابناک مستقبل ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
طالب علم بہت زیادہ توجہ اور احترام کے مستحق ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
نئی نسل کے طلبہ ذہین اور متحرک ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہے۔چودھری پرویز الٰہی
طلبہ کو کیریئر کا دباؤ دینے کی بجائے تعلیمی زندگی کو انجوائے کرنا چاہیئے۔چودھری پرویز الٰہی
زندگی آسان نہیں ہے لیکن کوشش کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی
زندگی ایک کتاب ہے اور طالب علم ہونا اس کتاب کا بہترین باب ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
ہر ایک زندگی بھر طالب علم رہتا ہے،ہم سب زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
ہر روز کی محنت اور مشقت منزل کے قریب لے جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
زمانہ طالب علمی کی خوشگوار یادیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی
پنجاب کے طلبہ کیلئے پہلے بھی مفت تعلیم سمیت بہت سے اقدامات کئے، اب مزید کر رہے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی
طلبہ کی آسانی کیلئے گرایجویشن لیول تک تعلیم مفت کی ہے۔چودھری پرویزالٰہی