شعبہ فارسی، شعبہ عربی اور انٹرمیڈیٹ کالج، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اشتراک سے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر  ) شعبہ فارسی، شعبہ عربی اور انٹرمیڈیٹ کالج، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اشتراک سے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا عنوان “اقبال اور جوانان ملت” رکھا گیا ۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں فکر اقبال کو اجاگر کرنا تھاتقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ سلطان احمد علی چیرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد و وزیراعظم جونا گڑھ سٹیٹ تھے سیمینار میں وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، چیئرپرسن شعبہ فارسی پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، ڈاکٹر راحت اجمل چیئر پرسن شعبہ عربی و پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج لاہور سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے نظریہ کو معاشرے، بالخصوص نوجوان نسل میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے علامہ کی شاعری کا مطالعہ ضروری ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام ہمارے اندر خودی کو پیدا کرتا ہے عشق رسول فکر اقبال کا دوسرا زاویہ ہے جو ہمیں صیح راستہ دکھاتا ہے۔ فکر اقبال فورم کے نمائندے انجینئر وحید خواجہ نے حاضرین کو فکر اقبال کے کردار اور خدمات سے متعارف کرایا ڈاکٹر راحت اجمل اور ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے بھی تقریب سے خطاب کیا سیمینار میں شعبہ فارسی کی طالبات عنیزہ اور مقدّس نے اقبال کی شاعری پیش کی۔
========================

آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلم احمد عبداللہ گجر کا انگلینڈ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما لیبر پارٹی keir starmer سے ملاقات کے بعدگروپ فوٹو
==========================