پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس پروفیسر خالد محمود کی زیر صدارت میو اسپتال لاہور میں منعقد ہوا


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس پروفیسر خالد محمود کی زیر صدارت میو اسپتال لاہور میں منعقد ہوا- جس میں پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجنز کے ینگ نیوروسرجن فورم کی سال 2022-23 کیلئےممبران کا انتخاب الیکشن کے بعد کیا گیا-چیئرمین ڈاکٹر زبیر خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد شاہ، جوانٹ سیکرٹری ڈاکٹر عقیل نت، فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر فہیم عثمانی اور سیکرٹری اطلات ڈاکٹر توقیر احمد منتخب ہوگئے۔ نومنتخب عہدیداروں نے ینگ نیوروسرجنز کی پیشہ ورانہ بھلائی اور بہتری کیلئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت ہی ان کا اس مشن ہے مشکل کی ہر گھڑی میں ینگ سرجنز کو انتہا نہیں چھوڑو گا۔
==============
لاہور ( جنرل رپورٹر ) میڈیکل سپریٹنڈنٹ میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر منیر احمد ملک نے کہا ہے کہ آوٹ ڈور، ان ڈور، ایمرجنسی، آئ سی یو، سی سی یو اور تمام اپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال ہیں اور خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ آوٹ ڈور میں روزانہ 5 ہزار سے زائد اور ایمر جنسی میں 3 ہزار سے زائد مریض دیکھے جا رہے ہیں۔ 2484 بیڈز کے میو ہسپتال کی روزانہ بیڈز استعمال کی شرح 150 فی صد سے زیادہ ہے ۔ تمام آلات بشمول سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فعال ہیں۔
=======================
لاہور ( جنرل رپورٹر )سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محمد عثمان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل،نادراسے محمدوقاص اورغلام فرید،پی آئی ٹی بی سے کمیل رضوی اور ڈائریکٹر، سمزسے پروفیسرعارف رشید،محکمہ ہوم سے ڈپٹی سیکرٹری ارشاد اورڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمزمل نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اورنادراکے متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو بریفنگ دی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کو سوفیصدیقینی بنانے کیلئے نادراکے ساتھ ایم اویوسائن کیاجائے گا۔محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پولیس اور محکمہ ہوم بھی سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں اہم سٹیک ہولڈرزہیں۔کسی بھی لاوارث لاش کی شناخت کرنا محکمہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے پی آئی ٹی بی نے ایک اچھاسوفٹ وئیرڈیزائن کیاہواہے۔محکمہ ہوم کی جانب سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے جاری شدہ نوٹیفکیشن پرعملدرآمدکیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔لاوارث لاشوں کی شناخت کے بعد لوکل گورنمنٹ تدفین کے عمل کا آغازکرے گی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں صحت کے دونوں محکمہ جات نادراسے مکمل تعاون کریں گے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے ایم اویوپرسوفیصدعملدرآمدکیلئے فوکل پرسنزمقررکردئیے گئے ہیں۔ایم اویوکے بعدپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں
لاوارث لاشوں کی شناخت کاریکارڈ مزیدمربوط طریقے سے جمع کیاجائے گا۔ایم اویوکے بعدپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکولیگل کیسزمیں بھی معاونت حاصل ہوگی۔
===========================