)روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف لاہور کے نیوٹریشن سائنس کے ڈاکٹرز اور طلبا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی کابلی مل رنگ محل میں اگاہی کیمپ لگایا


لاہور ( جنرل رپورٹر )روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف لاہور کے نیوٹریشن سائنس کے ڈاکٹرز اور طلبا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی کابلی مل رنگ محل میں اگاہی کیمپ لگایا جس میں سکول اساتذہ اور طلباء طالبات نے شرکت کی اگاہی کیمپ میں نیوٹریشن ڈاکٹرز نے طلباء و طالبات کو انسانی غذائیت کے حوالے بریفنگ دی اور بتایا کہ روزمرہ زندگی میں انسان کو کس طرح کی توانائی سے بھرپور غذا لینی چاہیے تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکے اس حوالے سے انہوں بتایا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ نیوٹریشن سائنس کے نامور اساتذہ نے ملک بھر میں عوام کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں عوام کو غذائیت کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں نیوٹریشن ڈاکٹرز نے آگاہی کیمپ میں شریک بچوں کو غذائیت کے حوالے سے چاٹ بھی بنا کر دئیے اور غیر معیاری غذا کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ نیوٹریشن سائنس کے طلبا نے کمپ میں شریک بچوں کو صحت مند غذا خوشحال زندگی کے اصولوں سے آگاہ کیا دی یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے بچوں میں غذائی چاٹ اور تحائف پیش کیے گیے اس موقع پر روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی آف لاہور کے نیوٹریشن سائنس کیمپ کے انعقاد کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اگاہی کیمپ معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دیں گے۔
======================