ہلال احمر پاکستان پنجاب برانچ میں صحافیوں کے لیے سیشن کا اہتمام کیاگیا جس میں بطور مہمان خصوصی چیئر مین ہلال احمر پنجاب جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق نے شرکت کی،

لاہور(جنرل رپورٹر)ہلال احمر پاکستان پنجاب برانچ میں صحافیوں کے لیے سیشن کا اہتمام کیاگیا جس میں بطور مہمان خصوصی چیئر مین ہلال احمر پنجاب جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق نے شرکت کی، سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زاہد سمیت مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی صحافی برداری نے شرکت کی سیشن میں جدید صحافت پر زور دیا گیا، سیکرٹری محمد زاہد نے کہا سب صحافیوں کو مدعوں کرنے کا مقصد نئے دورکی صحافت کے مطابق خبروں کا اجرا کرنا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پنجاب اور صحافیوں کو مل کر ہلال احمر پنجاب ادارے کے کام کو فروغ دینا ہے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہی ہم مزید ادارے کی بہتری کو یقینی بنا سکتے ہیں صحافیوں کو ہلال احمر پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی کے ساتھ صحافیوں کو ابتدائی طبی امداد سے واقفیت بھی کروائی گئی تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹا جاسکے اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئر مین ہلال احمر پنجاب جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق نے کہا کہ بلال احمر فنڈز کے شدید بحران کا شکار ہے اس کے باوجود ہم ادارے میں مثالی کام کر رہے ہیں ،یہاں میڈیکل کالج بنایا گیا ہے ،تھیلیسیمیا سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں مستحق بچوں کو مفت خون کی سہولت دی گئی ہے سیلاب زدگان کے لیے ڈونیشن سے دو ہزار خیمے فراہم کیے ادویات اور راشن دیا گیا آخر میں چیئرمین ہلال احمر جسٹس ریٹائرڈ فاروق احمد شیخ نے صحافیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
==================