وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رائے شجر عباس کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ڈسٹرکٹ کمیٹی، ننکانہ صاحب کا چیئرمین مقررکردیا

لاہور15نومبر:
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رائے شجر عباس کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ڈسٹرکٹ کمیٹی، ننکانہ صاحب کا چیئرمین مقررکردیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے رائے شجر عباس کی ملاقات
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے رائے شجر عباس کو او پی سی پنجاب کی ڈسٹرکٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کے چیئرمین کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفکیشن دیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا رائے شجر عباس کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار
رائے شجر عباس نے او پی سی پنجاب کی ڈسٹرکٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کے عہدے پر تقرری پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا
==================

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اداکار طارق ٹیڈی کے لئے مالی امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا

صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی

سیکرٹری اطلاعات اور پریس سیکرٹری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے کو مالی امداد کا چیک دیا

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے طارق ٹیڈی کو گلدستہ بھی بھجوایا

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی طارق ٹیڈی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔چودھری پرویزالٰہی

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر محکمہ سپلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کآ طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے کے لئے مراسلہ

ڈین پی کے ایل آئی کو فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے کی ہدایت

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر طارق ٹیڈی کی خیریت دریافت کی اور بیٹے کو چیک دیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی

طارق ٹیڈی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ پریس سیکرٹری وزیر اعلی چودھری محمد اقبال
===============

لاہور15نومبر:
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی قیادت میں وفد کی ملاقات
وفد میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جہانگیر جھوجہ، سابق صدر لاہوربار ارشد جہانگیر جھوجہ،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار محمد آصف چیمہ،میاں محمد منیر ایڈووکیٹ اورمیاں اسد منیر شامل تھے
صوبائی مشیرعامر سعید راں اورسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر صدر عابد زبیری کو مبارکباددی
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا عابد زبیری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے سابقہ دور میں بھی ٹھوس اقدامات کیے اوراب بھی کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء اور ان کی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولت دیں گے۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی
میرے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت اورآئین کی بالا دستی کیلئے ہراول دستے کاکردارادا کیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی
قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے – چودھری پرویز الٰہی
معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔چودھری پرویز الٰہی
پاکستان کو آگے لے کر جانا تو قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانی ہو گی۔چودھری پرویز الٰہی
عام آدمی کو انصاف دلانے کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔چودھری پرویز الٰہی
عابد زبیری کے سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔چودھری پرویزالٰہی
امید ہے کہ عابدزبیری وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی
عابد زبیری منجھے ہوئے وکیل ہیں اور وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔چودھری پرویزالٰہی
عابد زبیری کے سپورٹرز وکلاء کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔چودھری پرویزالٰہی
وکلاء برادری وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی عوامی خدمات کی معترف ہے۔عابد زبیری
آپ نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے،جس پر آپ کے شکر گزار ہیں۔عابد زبیری
سابق دور کے آپ کے کام آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔جہانگیرجھوجہ
مختصر مدت میں آپ نے عوامی فلاح کے بے پناہ کام کئے ہیں۔جہانگیر جھوجہ

=============