پاکستان ایمبیسی آف تنزانیہ کے ایمبیسیڈر اعظم ابھیان اور ان کے ماتحت اسحاق کے ہمراہ 5 تنزانیہ داراسلام کی جیل سے رہائ پانے والے مچھیروں کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو

پاکستان ایمبیسی آف تنزانیہ کے ایمبیسیڈر اعظم ابھیان اور ان کے ماتحت اسحاق کے ہمراہ 5 تنزانیہ داراسلام کی جیل سے رہائ پانے والے مچھیروں کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو جبکہ 5 افراد کی مکمل مدد کرنے والے پاکستانی نژاد مقامی کاروباری شخصیت محمد اکبر خان بھی موجود ہیں جبکہ ایمبیسیڈر نے رہائ پانے والوں کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لیکر رہائ پانے والوں کے فوری طور پر کاغذی کاروائ کرکے ان کو فارغ کیا اور فوری طور محمد اکبر رانا ان کی ٹکٹیں بنوانے اور سیٹیں کنفرمیشن بابت مصروف رہے تاہم ان پانچ رہائ پانے والے جن میں شامل محمد رفیق سولنکی بدین۔محمد حسن گوادر۔رحیم بخش خضدار۔فیض محمد گوادر۔اور پسنی کے خیر محمد ہیں کل شام 4 بجے تنزانیہ کے وقت کے مطابق داراسلام ائیر پورٹ سے دبئ روانہ ھونگے ایمیریٹس ائیر لائین کے ذریعہ یہی ائیر لائین دبئ سے رات دو بجے روانہ ھوگی تقریبا” اتوار کی صبح 4 بجے کراچی ائیر پورٹ لینڈ کرے گی جہاں رہائ پانے والے افراد کے اہل خانہ انکا استقبال کریں گے۔یوں 3 سال قبل 19 پاکستانیوں کی تنزانیہ کی جیل میں بند ھونے کی خبر دی تھی واضع رہے 12 پاکستانی دو سال قبل اپنے گھروں کو آذاد ھو کر جا پہنچے تھے جبکہ پنجاب کا عاصم الطاف جو انسانی اسمگلروں کا شکار ھوگیا تھا بھی اپنے کیس سے فارغ ھوکر 4 ماہ قبل پنجاب اپنے گھر پہنچ گیا تھا آخر میں ان غریب ماہی گیروں کی بھی جان آذاد ھو ھی گئ ان 6 افراد کی مدد کرنے میں محمد اکبر رانا پیش پیش رہے اور ان چھ افراد کے گھر لوٹا دیے جانے کا صحرا ان ہی کے سر ہے۔
رپورٹ۔
(جے ٹی نیوز یونٹ)
کراچی۔