صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے تین روزہ 19ویں بین القوامی فارما ایشیاءکا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے تین روزہ 19ویں بین القوامی فارما ایشیاءکا افتتاح کردیا

فارما کمپنیاں وبائی امراض کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، سعید غنی

حکومت سستی ادویات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت

سندھ حکومت سیلابی صوتحال کے بعد پھیلنے والے وبائی امراض سے نبرد آزماء ہے۔ سعید غنی
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ 19ویں بین الاقوامی فارما ایشیاء نمائش 2022 کا افتتاح کردیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کووڈ اور خصوصا” ملک میں سیلاب کی تباکاریوں کے بعد فارما سیکٹر کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ مقامی ادویات ساز اداروں کی ترقی سے ملک میں سستی دواؤں کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے۔ وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے فارما ایکسپو 2022 کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی نمائشیں بیرونی سرمایہ کاروں کی ترغیب اور زر مبادلہ میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر خوشید نظام اور ان کی ٹیم کو تین روزہ 19 ویں فارما ایشیاء کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا عقین دلایا۔ سعید غنی نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان مسائل سے نبرد آزماء ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پر چلنے ولای بعض اطلاعات کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے عملی طور پر متعلقہ محکموں اور ٹیموں کو متحرک کرریا گیا ہے اور ان کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام وزراء بذات خود کام کررہے ہیں۔ انہوں نے سندھ اور خصواصا” کراچی کے صاحب استطاعت افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان شخصیات نے جس قدر تعاون کیا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ سعید غنی نے کہا کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت اور پولیس مشترکہ طور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید جمہوری حق ہے لیکن بلاجواز تنقید سے بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ جس کے مضر اثرات متاثرہ عوام پر پڑیں گے۔ فارما ایشیاء میں چین، سنگاپور، ترکی، جرمنی سمیت 14 ممالک کے 120 سے زائد وفود و نمائندے سے شرکت کررہے ہیں۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ بین القوامی نمائش میں 200 سے زائد کمپنیوں کے ایگزیبیٹرز دنیائے طب سے منسلک مصنوعات مشتہر کرینگے۔ 5 ہالز پر مشتمل ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تحت 19 ویں تین روزہ بین القوامی نمائش فارما ایشیاء میں مقامی اور بین القوامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے 600 اسٹالز سجائے گئے ہیں جن میں فارما پیکیجنگ مٹیریئل، مشیننری، لیباریٹری آلات، فارما صنعت میں استعمال ہونے والے خام مال کی تشہیر کی جارہی ہے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ 19 ویں تین روزہ بین القوامی نمائش فارما ایشیاء2022 فارما سیوٹیکل شعبے میں مقامی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے حکومتی ویژن میں اہم قدم ثابت ہوگی۔ ای کامرس کے نائب صدر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر فرحان انیس نے کہا ہے کہ کووڈ وباء کے دوران فارماسیوٹیکل شعبے میں تحقیق پر انقلابی رجحان بپا ہوا ہے، فرحان انیس کا کہنا ہے کہ نمائش کے دوران مختلف کنونشنز میں ملکی اور بین القوامی شہرت کے حامل فارما ماہرین جن میں جاوید غلام محمد، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر مرتضی نجابت علی، ڈاکٹر قمر ملک، ڈاکٹر فرحان عیسی، انجینئر نعیم خانانی، سید عارف شاہ اور ڈریپ کے سی ای او فارما سیوٹیکل شعبے سے متعلق ترجیحات پر اظہار خیال کرینگے۔ تین روزہ 19 ویں فارما ایشیاء نمائش میں امسال 60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔