قصور کھڈیاں خاص قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)

مسلح ڈاکوؤں کھڈیاں ریسکو 1122 کے سینٹر انچارج سے سرکاری موٹرسائیکل, امرجنسی بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار. مذاحمت پر تشدد. ریسکو 1122 کھڈیاں کے سینٹر انچارج ساجد علی سے پراستہ کھڈیاں چونیاں بائی پاس کھائی روڈ پر جانب چونیاں جاتے ھوئے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر سرکاری موٹرسائیکل, امرجنسی بیگ اور موبائل فون وغیرہ چھین لئے اور فرار ھوگئے. مذاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا.

قصور ریسکیو 1122 نے یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا,جشن آزادی کے موقع پر ریسکیو آفس کو خوبصورت برقی قمقموں سے منور کیا گیا.سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 آفس قصور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران ریسکیو اہلکاروں اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ریسکیورز کے ایک دستے نے آپریشنل ایمرجنسی آفیسر جناب عدیل اسلم کی نگرانی میں ضلعی کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی تقریب میں ریسکیو اہلکاروں سمیت مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی یہاں پر بھی ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے قوم پرچم کو سلامی پیش کی اور وطن عزیز کی سلامتی اورء استحکام کے لئے دعائیں کی گئیں

قصور ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی پاکستان کا 75واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا‘ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و یکجہتی اورامت مسلمہ کی بہتری کی دعاؤں سے کیا گیا۔قصور میں مرکزی تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر قصوفیاض احمد موہل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، سی ای او ایجو کیشن ملک محمد انور ندیم، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑاسمیت دیگر ضلعی افسران، اساتذہ، طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وقت مقررہ پر سائرن بجا کر پرچم کشائی کی گئی۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس میں شجرکاری کی اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے۔ 75یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ڈی پی ایس ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ترانے پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام اہلیان وطن کو 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے بزرگوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا ہے آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملکر اسے ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنائینگے اوراس وطن عزیز کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کواتفاق و اتحاد اور جذبہ حب الوطنی سے ناکام بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہم سب کو رواداری‘تحمل‘بھائی چارے اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمد اقبال ؒکے افکار کی روشنی میں جس طرح ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر یہ وطن حاصل کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے پیارے وطن کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں منعقدہ پاکستان کی 75ویں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور جیل اسیران کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجو ایٹ کالج فار بوائز، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں پر طلباء و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پڑھے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ز چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن کی زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر جشن آزادی کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی گئی، کیک کاٹے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

قصور صوبائی وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے چھانگا مانگا میں پودا بنام پاکستان لگایا۔ صوبائی وزیر نے سکولوں کے طلباء کے ساتھ مل کر چھانگا مانگا جنگل میں پودے لگائے اور انہیں شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کو ایک ملین پودوں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شجرکاری وقت کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ محکمہ جنگلات آنے والی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ درختوں کا تحفہ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کیلئے ہر فرد اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔ وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ شجرکاری کے فروغ کیلئے نئی نسل میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سید عباس علی شاہ نے کہا کہ آج آزادی کے دن کو منفرد طریقے سے منانے کیلئے چھانگا مانگا جنگل میں شجرکاری کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے روز صوبے کے تمام اضلاع میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، زمینوں اور دفاتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات ظفر اقبال، ضلعی افسران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

قصور تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی، گنڈا سنگھ روڈ پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار تھانہ صدر قصور کو گزشتہ رات 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ کار سوار ملزمان شراب کے نشہ میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف ہ ہراس پھیلا رہے ہیں تھانہ صدر قصور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کیا اور کمال چشتی موڑ پر ملزمان کو دھر لیا پولیس نے گاڑی نمبری LED/232/13 کو قبضہ پولیس میں لیکر گاڑی سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور دو شراب کی بوتلیں برآمد کر لی تھانہ صدر پولیس نے ملزمان توشان اقبال گجر وغیرہ کے خلاف امتناع منشیات، ہوائی فائرنگ اور آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کر لیے، مزید تفتیش جاری

کوٹ رادہاکشن کے سینئر صحافی میاں زبیر گل کو مدکے دھاریوال کے مقامی قبضہ مافیا کی جانب سے جھگڑے کے وقوعہ کی ایف آئی آرز میں ناجائز ملوث کرکے ہراساں کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا ممکنہ ایف آرز سے صحافی کا نام فی الفور خارج کروایا جائے

قصور ٹانگوں سے محروم نوجوان نے 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا،پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا لہرانا چاہتا ہوں،مرزا شہزاد بیگ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑا نو میں پیدائشی معذور ٹانگوں سے محروم نوجوان شہزاد بیگ نے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا شہزاد بیگ پیدائشی معذور ہے جس کی دونوں ٹانگیں کام نہیں کرتیں اور وہ ہاتھوں کے سہارے چلتا پھرتا ہے
شہزاد بیگ نے اپنی معذوری کے باوجود جذبہ حب الوطنی کا دنیا کو پیغام دینے کی خاطر 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا کر لوگوں کو پیغام دیا کہ وطن کی محبت میں معذوری آڑے نہیں آتی بس جذبہ جنوں ہونا لازم ہے تقریبا 25 منٹ میں شہزاد بیگ نے ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرایا اور واپس بھی اترا جس پر اہل علاقہ نے شہزاد بیگ کو خوب داد دی اور انعام سے بھی نوازا اس موقع پہ جامع نعیمیہ اوراڑا نو کے مہتمم حافظ نیاز رضا نقشبندی نے نوجوان کو انعام سے نوازہ اور گلے میں ہار ڈالے ..

قصور نئے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم محمد ارشاد نے چارج سنبھال لیا اس موقع پر انہوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں میرے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں بلا خوف اپنی شکایات درج کرائیں تھانہ تھ شیخم کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ان خیالات کا اظہار نئے تعنیات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم محمد ارشاد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معززین علاقہ کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہوں جرائم کی نشاندہی کریں فوری کارروائی عمل لائی جائے گی ٹاؤٹ مافیا کے لیے تھانہ تھ شیخم کے دروازے بند ہیں میرٹ پر کام سرانجام دینا میری ڈیوٹی میں شامل ہے کسی بھی مظلوم کے ساتھ غنڈہ گردی فراڈ بازی برداشت نہیں کرونگا کوشش کرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو عوام کو انصاف ملے پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے شہری پولیس کے ساتھ تعاون رکھیں نام صیغہ راز میں رہے گا ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم محمد ارشاد نے مزید کہا کہ صحافی برادری جرائم پیشہ عناصر کی نشاہدہی کریں انشاء اللہ ازالہ ہوگا میری تعیناتی تھانہ شیخم کے دوران جرائم پیشہ عناصر جرم سے توبہ کر لین نہیں تو قانونی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے خلاف ہر ممکنہ کاروائی عمل میں لائی جائے

قصور حضرت سید عبداللہ شاہ المعروف حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ 265ویں عرس کی تین روزہ تقریبات قصور میں 28 اگست سے شروع گئیں منعقد ھو گئیں ۔حضرت سید عبداللہ شاہ المعروف بابابلھے شاہ کا 265ویں عرس کی تیاریاں عروج پر ہیں تین روز تقریبات 26تا 28تک جاری رہیں گی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے قصور،اندرون اور بیرون ملک سے بڑی تعد میں زائرین شرکت کریں گے،شرکاء کے لیے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور لنگر کا بھی انتظام کیا جائے گا اور صفائی کی زمہ داری مونسپل کمیٹی کے عملہ کے زمہ ہوگی۔عرس مبارک میں وزیر اعلی پنجاب ‘ صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے قصور: حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ کا عرس 26 تا28 اگست 2022 تک ہوگا،عرس کی سیکورٹی کے لئے بھی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی میٹنگ جلد ہو گی جس میں زائرین کے آنے جانے کے راستوں کا تعین کیا جائے گااور ان راستوں کو محفوظ بنانے کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے نصب کیے جائیں گے و دیگر فورسز کو کس طریقے ڈپلوئے کیا جائے گا،سیکیورٹی کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ دوران تقریبات کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔

قصور میونسپل کمیٹی قصور کے عملہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کی اہم سڑکیں اور چوک ریڑھی بازاروں میں تبدیل شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے مصروف ترین سڑکوں ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، نور مسجد چوک، للیانی اڈا چوک، کوٹمراد خاں، کوٹ حلیم خاں، کچہری روڈ، شہباز خاں روڈ، سٹیل باغ چوک، فیروز پور روڈ،کمال چشتی چوک، رائیونڈ روڈ سمیت شہر کا ہر مصروف چوک سڑک ریڑھی بازروں کا منظر پیش کر رہا ہے بالخصوص رات کے وقت ریڑھیوں پر لگے الاؤنڈ سپیکر اور رنگ برنگی جلتی ہو ئی لائٹوں نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پید ا کر رکھی ہے، ریڑھی بانوں نے ریلوے اسٹیشن چوک سے لیکر ریلوے پھاٹک تک سڑک کے دونوں اطراف مکمل قبضہ جما رکھا ہے یہ سڑک پر تقریباً آدھے شہر کی آبادی کی گزر گاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے مگر متعدد ریڑھی بانوں نے سڑک پر مستقل قبضہ جما رکھا ہے اور لوگوں کو گزرنے کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے بیان کی گئی سڑکوں پر ریڑھیوں کی لمبی لائنوں سے ریڑھی بازاروں کا گمان پید اہوتا ہے لیکن میونسپل کمیٹی قصور کے عملہ نے اس حوالے مجرمانہ طور پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں مبینہ طو رپر عملہ کی طرف سے ان ریڑھی بانوں سے لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی اکٹھی ہونے کی آوازیں بھی آتی رہتی ہیں۔ یہ آوازیں اس وقت تقویت پکڑ لیتی ہیں جب میونسپل کمیٹی کا عملہ سڑکوں پرقبضہ کرنے والے ریڑھی مالکان کی باز پرس نہیں کرتے تمام صورت حال میں شہریوں کوان سڑکوں سے گزرنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قصور فیروز پور روڈ پر لگی سیکڑوں ریڑھوں کی وجہ سے متعدد بار حادثات بھی رو نما ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قصور کے نواح گھارا جمشیر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد۔نامعلوم کالر کی اطلاع پر پولیس تھانہ کنگن پور سے ایس۔ایچ۔او یاسر علی اور محمد نواز ایس۔آئی موقع پر پہنچے او ر ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت جاوید ولد جلالدین کے نام سے ہوئی ہے گزشتہ رات سے اپنے گھر سے گیا ہوا تھا کسی نامعلوم نے فائرمار کر قتل کردیا ہے۔کرائم سین اور PFSAکی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے حسب ضابطہ کاراوئی عمل میں لائی جائے گی۔

قصور و گردونواح میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ سے ایک عورت زخمی ھوگئی ۔محمد مبین نے پولیس تھانہ چھانگا مانگ میں اطلاع دی ہے کہ نواں کو ٹ کے قریب چارکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل،موبائل فون وغیرہ چھین لیے ہیں واقع کی اطلاع پر ایس۔ایچ۔اور افتخار حسین ایس۔آئی کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ موٹر سائیکل مل گئی ہے اور کالر کی نشاندہی پر دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سریسر چک نمبر21 پتو کی کے رہائشی ماسٹر محمد اقبال نے تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلوم چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اور تما م گھر کے افراد کو یرغمال بنا کرسیف الماری کے تالے توڑ کر طلائی زیورات تین تولہ اور 72 ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کھارہ چونگی قصور کے رہائشی علی احمد نے تھانہ سٹی بی ڈویژن قصور میں اطلاع دی ہے کہ بابا کمال چشتی موڑ کے مقام پر تین مسلح ڈاکوؤ نے گن پوائنٹ پر اس سے 45 ہزار روپے لوٹ لیے۔۔محمد اکر م نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ وڈانہ سٹاپ کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 17ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔کومل نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں اطلاع دی ہے کہ چھانگا مانگا کے علاقے ناکہ زن ڈاکو گن پوائینٹ پر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اطلاع پر افتخار حسین ایس۔ایچ۔اواور ایس آئی موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ کالر سے 10ہزار روپے نقدی و دیگر لوگوں سے بھی لوٹ مار کی گئی ہے اور دو موبائل فون بھی چھینے گئے ہیں حسب ضابطہ کاروائی ہوگی۔ارشد ایڈووکیٹ نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ منیر شہید کالونی کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر رقم سمیت پرس اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔40خالدہ بی بی نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی اسٹیڈیم مصطفے آباد کے قریب دوکس نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ سے زخمی کردیا ہے زخمی عورت کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔

قصور کے گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں ایک شخص تاوان کے لیے اغواء جبکہ ایک لڑکی کو اس کے عزیزوں نے اغواء کرلیا،مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔جاگو والا علاقہ تھانہ کھڈیاں کے رہائشی محمد اکرم نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ کہ اس کا بھائی اشرف گھر سے ایک لاکھ روپے لیکر کرامت نامی آدمی کودینے کے لیے لاہور موٹر سائیکل پر گیا اور پھر وہ کرامت کے پاس تاحال نہیں پہنچا اور اس کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے گزشتہ رو ز اسے ایک موبائل فون نمبر سے کال آئی ہے کہ اس کا بھائی اشرف ان کے پاس ہے پانچ لاکھ روپے دیکر اسے لے جاؤ ورنہ اسے قتل کر دیا جائے جبکہ شاہ عنایت کوٹراھاکشن کے رہائشی عبدل مسیح تھانہ کوٹرادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اپنے رشتے دار ہارون مسیح جو کہ ان کے گھر میں مہمان آیا ہو اتھا اس کے پاس اپنے بچوں اور 20 سالہ بیٹی ساجدہ بی بی کوچھوڑ کر کسی کام سے باہر گیا تھا کہ جب وہ واپس آیا تو ملزم ہارون مسیح اس کی بیٹی کو اغواء کر کے لے گیامقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)

============================================