خاوند نے بیوی کو زہر دے دیا – دوران علاج دم توڑ گئی، شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے نواحی علاقے پھلیریاں میں خاوند نے مبینہ طور پر اپی بیوی کو زہر دے دیا جو دوران علاج دم توڑ گئی،مقامی پولیس نے لڑکی کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔محمد شبیر نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بہن میمونہ بی بی کی شادی چھ ماہ قبل ملزم شمشیر سے پھلیریاں میں ہوئی،شادی کے بعد سے وہ آئے روز اس پر تشدد کرتا تھا میری حاملہ ہوئی

تب بھی آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا دوروز قبل مجھے فون آیا،کہ میری بہن بہت بیمار ہے جسے میں ہسپتال لے گیا ڈاکٹر الہ آباد ہسپتال نے قصور ہسپتال ریفر کردیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ میر ی بہن کو زہر دیا گیا ہے اور لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا جہاں وہ تھوڑی دیر کو ہوش میں آئی تو میرے ساتھ آئے ریاض کے روبرو پوچھا گیا کہ تھے زہر تیرے شوہر نے دیا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا اس کے تھوڑی ہی دیر بعد میری بہن فوت ہوگئی میری بہن کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے ہمیں انصاف چاہیے۔پولیس تھانہ الہ آباد بھائی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
===========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے ماسٹر پلان جاری کردیا گیا ہے۔ضلع قصور میں یکم محرم الحرام سے لیکر یوم عاشورہ تک کل673پروگرام منعقدہوں گے جن میں 109جلوس اور 564مجالس کے پروگرام شامل ہیں تمام پروگرامز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی سکیورٹی کے لیے2ہزار سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے منتظمین مجالس و جلوس کیساتھ ساتھ امن کمیٹی کے ممبران کیساتھ میٹنگزکے بعد سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کی کل نفری کے علاوہ600ولنٹیرز،سول ڈیفنس رضاکار، ریزرو ہائے پنجا ب کانسٹیبلری پولیس،محافظ فورس،دفتری و کلیریکل سٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گی جبکہ9اور 10محرم الحرام کو رینجراور پاک فوج کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔جلو س میں داخلہ کیلئے چار سے سات لیئر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلو سوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ اور ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی،تمام امام بارگاہوں پر 4/4سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے جارہے ہیں،سکیورٹی کے تمام امور کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی تمام سکیورٹی پر مامور اہلکاران دوران ڈیوٹی مخصوص کارڈز آویزاں کریں گے اسکے علاوہ مجالس و جلوس میں لنگر تقسیم کرنے کیلئے بھی منتظمین کو مخصوص کارڈ آویزاں کرنے کیلئے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ عزاداری کے کسی نئے پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی جلو س کیلئے کسی نئے روٹ کی اجازت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرحساس مقامات پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے اگر کو ئی مشکوک بیگ /تھیلہ لا وارث مو ٹر سائیکل،گاڑی،ریڑھی یا کو ئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوری مقامی پولیس یا15پر اطلاع دیں۔
===========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مصطفی آباد میں اوباش محلہ دار نے مبینہ طور پر نوجوان کے ساتھ بد فعلی کر ڈالی۔ دربار بابا میٹھو شاہ مصطفی آباد کا رہائشی محمد اشرف انصاری نے تھانہ مصطفی آبا د میں د رخواست دی ہے کہ اس کا16 سالہ بیٹا محمد کاوش گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ راناعطاء نے مبینہ طور پر میرے بیٹے کو ورغلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور وہاں جا کر اس نے اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کر ڈالی پولیس تھانہ مصطفی آباد مصرو ف کاروائی ہے۔
============================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے نواحی علاقے پھولنگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو1122کے عملے نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔پھولنگر کا رہائشی 20سالہ وقاص گھر میں ایک ایکسٹینشن فٹ کررہا تھاکہ اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی حالت غیر ہوگئی،واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مریض کو سی،پی، آر کرنے کے بعد آر،ایچ،سی ہسپتال پھولنگر میں منتقل کردیا۔
===========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے تلونڈی سے جواں سالہ لڑکا اغواء،ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔تلونڈی کے رہائشی محمد یسین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دوروز قبل میرا 26/27سالہ بیٹا اعظم تلونڈی نجی سکول میں پڑھانے گیا اور جب ڈیوٹی ختم کرکے گھر کو واپسی کے لیے نکلا توچارکس نامعلوم ڈالا لے کر سامنے آئے اور گن پوائینٹ پر اغواء کرکے لے گئے ہیں ہمارے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے۔پولیس تھانہ الہ آباد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے سٹی پتوکی کے میں دولڑکوں کی کمسن بچی سے زیادتی،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نامعلوم نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ دولڑکو ں نے ایک کمسن بچی سے زیادتی کی ہے واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او ایس آئی محمد اشرف کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور بتایا ہے کہ دولڑکے جن کی عمریں 16/17سال ہے انہوں نے ایک 11/12بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مصروف کاروائی ہے۔
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے گرد و نواح میں ڈکیتی کی مختلف وار داتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔چونیاں کا رہائشی محمد افضال مغل نے تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ اس کی اسٹیل ورکس کی دوکان پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے65 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ہرچوکی چونیاں کے راشد علی کے مطابق کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ہر چوکی سے گلانوالہ جا رہا تھا کہ جب وہ ہر چوکی چوک علاقہ تھانہ سٹی چونیاں میں پہنچا تو دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے اسی ہزار روپے کی نقدی۔ ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گے۔ ابراہیم آباد مصطفی آباد کے رہائشی فیاض جٹ نے تھانہ مصطفی آباد میں اطلاع دی ہے کہ وہ فیروز پور روڈ مصطفی آباد پر اپنی دوکان بند کرکے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے 62 ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا۔ ستوکی علاقہ تھانہ مصطفی آباد کے مشتاق احمد نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر ملزم اصغر وغیرہ اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور سیف الماری میں رکھی ہوئی دو لاکھ چالیس ہزار روپے کی نقدی لیکر فرار ہو گئے۔ اکمل نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ گہلن ہٹھاڑ میں میرے مکان سے 30/35ہزار ورپے نقدی چوری ہوئی ہے۔۔پولیس الگ الگ مقدمات میں مصروف کاروائی ہے۔
================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصور نے مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ کروایا۔ڈی پی او قصور کو شکایت موصول ھوئی کہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقدمہ نمبر 548/22 بجرم 419.420.468.471درج رجسٹرڈ ہوا جس کی تفتیش اسٹنٹ سب انسپکٹر وکیل خاں کو دی گئی مگر مقدمہ کی تفتیش طمہ نفسانی کی خاطر قانون کے مطابق نہیں ھوئی جس پر ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی سرکل قصور حافظ سعید اور ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد نے اس معاملہ کی انکوائری کی جس میں جرم ثابت ھونے پر اور محکمہ کے لئے بدنامی کا باعث بننے پر ڈی پی او قصور نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر وکیل خاں اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن جمال نصیر کے خلاف مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ہی آنے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ ایس ایچ او جمال نصیر اور تفتیشی نے الزامات کی بفی کی ھے اور موقف اپنایا ھے ،انکوائری کمیٹی نے ہماری انکوائری میرٹ پر نہیں کی ھے
=================================