قصور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سٹی قصور محمدقیصرایوب شیخ نے محسن پنجاب چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب, سبطین خان کو اسپیکر اور واثق قیوم کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہیے اور ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سٹی قصور محمدقیصرایوب شیخ نے محسن پنجاب چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب, سبطین خان کو اسپیکر اور واثق قیوم کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہیے اور ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمدقیصرایوب نے کہاہے کہ ثابت ہوا کے ہر محاز پر ہر جگہ حق کی فتح ہوتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حق کی جماعت ہے جو ملک و قوم کے لیے درد دل رکھتی ہے اور ملکی ترقی خوشحالی کیلٸے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ہر محاز پر منہ کی کھانی پڑی۔ چیٸرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی بہترین حکمت عملی سے پنجاب میں امپورٹڈ حکومت نے جو کام روک رکھے تھے دوبارہ شروع کر دیٸے گےہیں۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے ٹولے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ مخالفين سن لیں۔ عمران خان جلد دوبارہ وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل تک ن لیگ والے بھنگڑے ڈال رہے تھے اور عدلیہ کو سلیوٹ کر رہے تھے اب کہتے ہیں عدلیہ کی مداخلت قبول نہیں کل جب عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے الگ کیا گیا تب تو نہیں کہا کہ مداخلت قبول نہیں اب رونا پیٹننا کیسا چوروں اور ڈاکوؤں کے اسی ٹولے نے پنتیس سال اقتدار میں ہوتے ہوئے ملک کا یہ حال کیا اپنی جائیدادیں بنائیں اپنی مال و دولت میں اضافہ گیا اپنی فیکٹریاں لگائیں جبکہ اپنے چار سالہ دور میں عمران خان نے احساس کفالت پروگرام، لنگر خانے، نوجوانوں کو بلا سود قرضے، فی خاندان دس لاکھ تک مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ جیسے عوامی فلاحی منصوبے شروع کئے جو آتے ہی امپورٹڈ نے بند کرائے اور عوام پر مہنگائی کے بم برسائے اپنے خلاف کیسز ختم کئے قوم بے وقوف نہیں قوم اب یہ جانتی ہیں کہ ان کا خیرخواہ کون ہے یہ جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عوام ان کی کسی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

===================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور واپڈا محکمہ کنگال اہلکار مالدارسب ڈویژن سول ایریا نےمالی سال کا خسارہ پورا کرنے کیلئے کرپشن کم کرنے کی بجائے صارفین کو اس مہنگائی میں بجلی چوری کی آڑ میں بھاری بل ڈال کر خسارہ کم کرنے کی کوششوں میں مصروف صارفین کا انصاف کیلئے مقامی عدالتوں اور وفاقی محتسب سے رجوع کر لیا اور اہلکار ثبوت پیش کرنے کی بجائے شک کی بنا پر ٹال مٹول سے کام لینے لگے صارفین ذلیل وخوار،عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام اور ایجنسیوں سے واپڈا کی ناانصافیوں اور ان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سول ایریا قصور میں کرپشن عروج پر مٹھی بھر مضبوط اثرورسوخ رکھنے والے اہلکاروں کا سالوسال قبضہ چلا آرہا ہے جن میں محمد غوث ،امجدعلی،اکبر،جاوید غنی،شاہد،ارشدخلیل،سجاد،لطیف مسیح،عمران،عبداللہ،رزاق،سہیل،امیرعلی،عادل،ساجد،،محمدعلی,مدثراوردیگراہلکار ہیں جو اہلکار اس سب ڈویژن میں میٹر انسپکٹر تعینات ہو جاتا ہے وہ بلاشبہ راتوں رات امیر ہونے کا خواب پورا کر سکتا ہے ذرائع کے مطابق سالو سال مقناطیس کی طرح چپکے ہوئے اہلکارسب ڈویژن کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اور صرف اسی ڈویژن سے ایک ایک اہلکار ہزاروں منتھلی اکٹھی کرتا ہے جبکہ صنعتی ایریا سے لاکھوں منتھلی اکٹھی کرتے ہیں اور ان کے اثاثے کسی سرمایہ دار سے کم نہیں ہیں جو آپنے اور
دیگررشتہ داروں کے نام ہیں اور صارفین سے یہ کہہ کر رشوت اکٹھی کرتے ہیں کہ افسران نے منتھلی اکٹھی کرنے کے جو ٹارگٹ دیے ہیں وہ پورا کر رہے ہیں یہ واحد سب ڈویژن ہے جس میں سب سے زیادہ میٹر چوری کی تھانوں میں رپٹ درج ہیں ذرائع کے مطابق یہ میٹر واپڈا اہلکار خود ہی لگنے والے نئے کنکشن جو استعمال میں نہیں ہوتے چوری کرکے ان میٹرز کوبجلی چوری میں استعمال کروا کر منتھلیاں وصول کی جاتی ہیں اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں اسی ڈویژن میں سالوں سال اچھی پوسٹوں پر قبضہ کیے ہوئے اہلکار ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ چھوٹی بڑی کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں خواہ وہ کسی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا بجلی کنکشن ہو یا صنعت سمیت دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے اگر کسی کا ٹرانسفر ہو بھی جائے تو کچھ دنوں بعد اس سب ڈویژن میں واپس آجاتا ہے ہر غیر قانونی کام کچھ دو کچھ لوں کی پالیسی پر کروایا جا سکتا ہے سیاسی وسماجی،مزہبی،تاجر،وکلاءاورسول سوسائٹی سمیت دیگر عوامی حلقوں نے ایسے کرپٹ اہلکاروں کو بلاامتیاز محکمانہ کارروائی کر کے ناسوروں سے پاک کیا جائے اوراداریں ان کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرے جب اس سلسلے میں ایس ڈی سول ایریا سب ڈویژن قصور لقمان سے رابط کیا تو ان کا کہنا تھاکہ میری سب ڈویژن میں میرے ہوتے ہوئے کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دے سکتا اگر کسی نے ایسا کیا تو زیرو ٹولرینس پالیسی اپنائی جائے گی مجھے اس سب ڈویژن کا چارج سنبھالے تھوڑا عرصہ ہوا ہے اگر کسی کے خلاف کرپشن کی نشاندھی ہوئی تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی
==================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعظم صاحب نے ریسکیو آفس قصور کا دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا انجینئر سلطان محمود نے ضلع قصور میں ریسکیو سروس کی کارگردگی اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریف کیا ڈاکٹر اعظم صاحب نے ضلع قصور میں ریسکیو سروس کی کارگردگی اور سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کے مسائل بھی سنے، ایک پروقار تقریب کے دوران ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعظم صاحب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود صاحب نے اسٹیشن کوآرڈینیٹرز آفیسرز میں موٹر بائیک تقسیم کی جس پر اسٹیشن کوآرڈینیٹرز آفیسرز نے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا بعدازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعظم صاحب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود صاحب نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا سے ملحقہ علاقوں کا دورہ بھی کیا
=======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کے خلاف تاجر تنظیموں کا پارہ ہائی،ٹریڈفیڈریشن کے صدر کی زیرقیادت میں تاجروں کا اجلاس اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا بل پھاڑے اور میڑاتارنے کی کوشش پر چھترول کی جائے گی۔ تاجروں کا نیابازار قصور میں اجلاس اور احتجاج تاجروں نے بجلی بل پھاڑ دئیے ادا نہ کرنے کا فیصلہ جو واپڈہ اہلکار میٹر اتارنے آئے گا اس کی چھترول ہوگی ٹیکسز واپس نہ۔لئے تو شٹرڈاون بھی ہوگا۔قصور میں اجلاس اور احتجاج زیر قیادت جناب ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد علی صادق۔جنرل سیکرٹری نیا بازار محمد آصف کھو کھر۔ریلوے روڈ کے صدر محمد آصف بھٹی۔صدر لیلیانی اڈا لالہ محمد صادق گجر۔صدر موبائل ایسوسی ایشن ذوالفقار علی خاں۔صدر نیا بازار حاجی منظور احمد ودیگرچھوٹے تاجروں نے بھی احتجا ج میں بھر پور شرکت کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں بل سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ پہلے ہی ڈال دیا گیا اب اس کے علاوہ کوئی بھی کسی قسم کا جگا ٹیکس نہیں دیا جائیگا اگر اب بھی حکومت نے فکس ٹیکس کو واپس نہیں لیا تو پھر ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ہمار احکومت سے مطالبہ ہے کہ فیکس ٹیکس کو فوری طور پر ختمکیا جائے۔
=====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور منڈی عثمانوالا کے علاقہ میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ،منڈی عثمانوالا پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر مدعی مقدمہ کے خلاف ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔30 جولائی کو راجووال کے رہائشی غلام عباس نے اپنی 4 سالہ بیٹی ثمرہ کیساتھ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا، تصدیق حالات پر معلوم ہوا کہ ملزم سانول مدعی مقدمہ کا بھتیجا ہے، مدعی مقدمہ نے گھریلو لڑائی جھگڑا کی بنیاد پر اپنے بھتیجے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایاتھا،بعد ازاں غلام عباس نے ایک بیان حلفی میں اپنے جھوٹے مقدمہ کے بارے میں مقامی پولیس کو بتا دیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایاتھا، تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر زیر دفعہ 182ت پ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
ْْْْقصور غلہ منڈی الہ آباد میں گیس سلنڈر کی دوکان میں زور دار دھماکے سے آتشزدگی،دو افراد جھلس کر شدید زخمی۔ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔غلہ منڈی الہ آباد میں گیس سلنڈر کی دوکان میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے سے آتشزدگی،آتشزدگی کے نتیجہ میں دو افراد بری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے،واقع کی طلاع پاکر ر یسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کوطبی امد اد کے بعد علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا،چار مرلے کی دکان تھی جس میں کافی مقدار میں سلنڈر اندر پڑے ہوئے تھے ان میں آگ کی وجہ سے چھت نیچے گر گئی۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو یرغمال بناکر زبردستی نقدی،موٹر سائیکلز،موبائلفون ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ محمد شبیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ کاندو کھار ا کے مقام پر دوکس نامعلو م نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل نمبری2662اور نقدی چھین لی ہے۔ہمایوں نے پولیس تھانہ چھانگا مانگ میں اطلاع دی ہے کہ دوکس نے گن پوائینٹ پر 125موٹر سائیکل چھین لی ہے۔آصف نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ دوکس نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔گندے کھوہ ٹیلی فون ایکسچینج کے علاقے سے راشد نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ دوکس میرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر گھر سے10ہزار ورپے نقدی اور دو عدد موبائل فون لے گئے ہیں۔شفیق نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ فیاض پور قبرستان کے قریب دوموٹر سائیکل پر چارکس آئے اور گن پوائینٹ پر ابردستی نقدی اور میری موٹر سائیکل چھین کرموقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ریاض احمد نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درخواست دی ہے کہ حسین خانوالہ کے قریب نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر 15ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ہیں جبکہ محمد جاوید نے بھی درخواست دی ہے کہ دوکس نامعلوم نے میانوالہ کے قریب گن پوائینٹ پر 51ہزار 4سوروپے لوٹ لیے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=====================================