پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر نے پاک فوج کے اعلی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ ، دلی افسوس اور پاک فوج پر فخر کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر نے پاک فوج کے اعلی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ ، دلی افسوس اور پاک فوج پر فخر کا اظہار کرتے ہوۓ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے صف اول میں نظر آئی اور ہماری فوج کے جوانوں نے عوامی خدمت میں اپنی جانوں کے نظرانے دے کر ثابت کیا کہ ان سے ذیادہ حب الوطن کوئی نہی اور پاکستانی فوج ہی ہے جس کے اعلی افسران بھی مادر وطن کی بقاء اور عوام کی بھلائی کے لیے پہلی صف میں شہید ہوتے ہیں۔
پیریاسر نے اپنے جاری کردہ بیان مزید کہا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ، کمانڈر انجنئیر بریگیڈئر خالد ، میجر سعید ، میجر طلحہ و دیگر کی شہادت پاکستانی قوم کے لیۓناقابل تلافی نقصان ھے انھوں نے پاکستان اور قوم کے لیے بلوچستان میں دن رات سیلاب متاثرین کے لیۓ کام کرنے کی نیت سےجام شہادت نوش کیا اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ لواحقين کو صبر جمیل عطاکرے پاکستان زندہ باد