ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہ سلیم کے والد محمد سلیم صابری کو سپرد خاک کردیا گیا

سیلانی ویلفئیر کے بانی مولانا بشیر فاروقی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔
نماز جنازہ میں سرکاری،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔
مرحوم کو حضرت سید مخدوم پاک شاہ محمد ابراہیم چشتی صابری کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔
مورخہ: یکم اگست 2022ء
کراچی () ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کے والد محمد سلیم صابری جن کا انتقال آج علی الصبح اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوامرحوم کی نماز ِ جنازہ سیلانی ویلفئیر کے بانی مولانا بشیر فاروقی نے مسجد فاروق اعظم فیڈرل بی ایریا میں پڑھائی، نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ،ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان، میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی زاہد حُسین، ADC II عمران راجپوت،سرکاری افسران،سیاستدان،مذہبی شخصیات،صحافی حضرات،تجارتی تنظیموں کے عہدیدار،سماجی کارکنان،ڈی سی افس،بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین کے علاوہ عام شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں فیڈرل بی ایریا میں قائم یاسین آباد قبرستان میں حضرت سید مخدوم پاک شاہ محمد ابراھیم چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ کے بعد موجود افراد نے ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے اور انھیں اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح رہے کہ مرحوم محمد سلیم صوفیانہ سلسلہء چشتی،صابری،نظامی،قادری سے تعلق رکھتے تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ سوئم کا اہتمام بروز بد ھ بعد نماز عصر تا مغرب اُن کی رہائش گا ہ پر کیا گیا ہے۔