بہوحلیمہ اغواء – بازیاب کروایا جائے

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں اغٖواء کی چار مختلف وارداتوں میں ایک عورت سمیت چار افراد کو اغواء کرلیا گیا۔اعجاز رسول نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ میرا 11سالہ بیٹا خرم اعجاز فیکٹری کینٹین سے دینا ناتھ گھر کیلیے نکلا تاجوحال گھر کو نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔لیاقت علی نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی ہے کہ میرا 16بھتیجا بشارت علی سکنہ داؤ کے کلاں گھر سے کسی کام کو نکلا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔کوٹ بڈھا سنگھ کے رہائشی اللہ دتہ نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ ملزمان اشرف وغیرہ نے میری بہوحلیمہ بی بی کو بدکاری کی نیت سے اغواء کرلیا ہے اسے بازیاب کروایا جائے۔مقام کے رہائشی محمد خالد نے پولیس تھانہ چھانگا مانگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 14/15سالہ بیٹا محمد فیضان درس میں پڑھنے کے لیے گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا اسے تلاش کیا جائے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، محکمہ ہیلتھ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ کے افسران اور منتظمین موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، چونیاں، کوٹ رادھاکشن اور منتظمین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینا ہونگی۔فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی، سستی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز کو جلوسوں کے تمام راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، محکمہ واپڈا، سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر پائپ لائنوں‘لٹکتی تاروں، لائٹنگ، پیچ ورک، مین ہول کورز کی مرمت وغیرہ کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ ان ایام میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے موقع پر ایمبولینس اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائینگی۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائینگے۔
=================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصور کی ھدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم میں پولیس تھانہ سرائے مغل پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی ھدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم میں سرائے مغل پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی سربراہی میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب غلام علی عرف گامو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دو ڈاکووں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے، دو موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لی۔ملزمان رات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش سرائے مغل اور اسکے گردونواح میں متعدد
سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری
================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مرد حر صدر آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ کا کیک پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر سنڑل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری منظور احمد نے کاٹا اور کہا کہ ہیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی کی پارٹی ھے،پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نیاور اس کے خاندان نے جمہوریت کی جمہور کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پئے کئے ہیں۔ پاکستان پپلز پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن لاہور ڈویژن آصف علی کھوکھر کے ڈیرہ پر آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گ?ی اور کیک کاٹا گیا۔سالگرہ کی تقریب میں پاکستان پپلز پارٹی کے سین?ر رکن چوہدری منظور الہی۔صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مرزا نسعیم الحسن۔سمیت پارٹی کے سٹی اور ضلعی عہدے داران اور پارٹی کے جیالے ورکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پپلز پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن لاہور ڈویژن آصف کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج کا دن مرد حر سیاسی بادشاہ آصف علی زرداری کے جنم کا دن ہے جسکو منانے کیل?ے آج سب یکجا ہو?۔اپنے قا?د کی خوشی میں شامل ہوکر ہم اپنے قا?د سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں آنے والے شرکا? کا مشکور ہوں جنہوں نے قیمتی وقت سے نوازا۔آخر میں ملک پاکستان پاک فوج کی سالمیت کی دعا کی گی اور قاد آصف زرداری کی صحت کے خوالے سے دعا کی گی۔
===============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور حکومت نیواپڈا کے بلوں کے ڈریعے ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے پہلے اے مہنگائی کے ستائے عوام کے ساتھ ظلم کیا ھے،موجودہ حکومت ایک طرف ڈائریکٹ ٹیکسوں کے ذریعے کاروباری طبقہ کے ساتھ زیادتی کر رہی ھے تو دوسری طرف ان ڈائریکٹ ٹیکسوں سے عوام پر بجلیاں گرا رہی ہے۔11 یونٹ پر 5 ہزار روپے 17 یونٹ کا بل 4695 روپے اور 66 یونٹ کا بل 6103 روپے 12 یونٹ کا بل 4600 روپے دو یونٹ بل 231 روپے 147 یونٹ بل 3398 روپے اس طرح عوام پر جو ٹیکس بم گرا دیے گے ہیں سابقہ دور میں اس کی مثال نہیں ملتی اس حکومت نے تو عوام کو ناکو چنے چبوا دیئے ہیں ایک سروے کے مطابق معروف قانون دان و سماجی رہنما ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ۔ٹریڈرز فیڈریشن قصور کے صدر چوہدری محمد علی صادق،جنرل سیکرٹری کیمسٹ ایسوسی ایشن مہر شرافت علی اور نیا بازار کے جنرل سیکرٹری محمد آصف کھو کھر اور ریلوے روڈ کے صدر محمد آصف بھٹی اسی طرح میاں محمد عثمان,بابا بشیر رحمانی, لالہ ریاض, کرم الہی اور بھولا,صلاوت علی,مستری لیاقت علی, سمیت دوسرے شہریوں نے بتایا کہ کئی لوگ دل کے مریض ہیں ان کو ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے جس کی ذمہ داری قصور واپڈا پر ہوگی جبکہ دوسری طرف ٹیوب ویلوں کو من مرضی کے یونٹ متعلقہ ایس ڈی اور ایل ایس ڈالتے ہیں لا?ن لانسز پورا کرنے کے لیے کیوں کہ جو بجلی چوری واپڈا اہلکار کرواتے ہیں وہ ذمیندداروں کے ٹیوب ویلوں پر ڈال کر کلیئر کیا جاتا ہے انجمن کاشتکاراں کے عہدے داروں چودھری کرامت علی سردار حمید ڈوگر ایڈوکیٹ شہباز خان ایڈوکیٹ ذوالقرنین خان ایڈوکیٹ عمیر خان نیازی ایڈووکیٹ عاصم خان نے بتایا کہ ٹیوب ویلوں کے بل لاکھوں کے حساب سے ڈالے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر فصلوں کا نقصان ہوا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا اور اضافی بل فوری ختم نہ کیے گئے تو ایس ای واپڈا قصور کے آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پرانی منڈی پتوکی سے ایک گلی سڑی نامعلوم کی نعش برآمد۔کالر محمد سلیم پٹھان کی اطلاع پر پولیس تھانہ سے اشرف ایس آئی جائے وقوعہ پرانی منڈی پتوکی پہنچے ایک جوار کی فصل سے ایک نامعلوم گلی سڑی نعش برآمد،پولیس کے مطابق متوفی کے پاؤں میں چپل اور مٹی رنگ کے کپڑے ہیں پولیس تھانہ سٹی پتوکی نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف کاروائی ہے۔
=====================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کوٹرادھاکشن کے قریب بھچو کی پھاٹک کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان جاں بحق۔ بھچو کی پھاٹک کے قریب ٹرین پر سوار نامعلوم نوجوان ہاتھ چھوٹ جانے کی وجہ سے گر کرجاں بحق ہو گیا ہے جس کی نعش پولیس نے قبضہ میں لیکر مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
==================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے نواح چھینہ اوتاڑ میں گھریلو ناچاقی پر ایک نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ چھینہ اوتاڑ علاقہ تھانہ کوٹرادھاکشن کے محمد فیضان نے گھریلو نا چاقی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی جسے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا اور جاں
=============================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور الہ آباد چار کنال اراضی پر قبضے کی کوشش پر فائرنگ سے سات افراد زخمی 3شدید زخمی لاہور ریفر۔قصور نواحی گاوں ڈھٹے میں 4کنال اراضی پر تنازع میں الیاس اور سردارعلی وغیرہ میں قبضہ کرنے پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے پر غلام رسول،کلثوم بی بی،رمضان،اصغر سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو1122نے،آر ایچ سی، الہ آباد شفٹ کیا 3شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کردیاگیا
=========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں سے دس سالہ بچہ لاپتہ،ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔عاشق نے پولس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میرا دس سالہ بھانجا منیب چند روز قبل اپنے خالو کے گھر گیا خالنو نے مدرسے میں بٹھا دیا۔بچہ اپنے کزنوں کی روٹی دینے گیا اور ان کو بولا کہ میں اپنے گھر بھلو سٹاپ جا رہا ہوں،پانچ روز سے بچہ لاپتہ ہے اور اس کی اپنے طور پر بھی تلاش کی ہے مگر کوئی سراغ نہیں ملا اطلاع پار ایس ایچ او کھڈیاں موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ بچہ اپنے طو ر پر بھی گھر سے اکثر عزیزواقارب سے ملنے اکیلا تلونڈی چلا جا یا کرتا تھا بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے باقی بچے کے والد سے معلومات حاصل کرکے حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گی۔
====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصو ر و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،موٹر سائیکلز و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر جائے وقوعہ سے فرا ر۔ نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں اطلاع دی ہے کہ راؤخانوالہ نزد ستوکی چاکس نے اسلحہ کے زور پر 75ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات لوٹ لیے ہیں۔شمس الدین نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ تین کس مسلح نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 45ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔عبدالطیف نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ آدھن روڈ نزد ہرچوکی کے مقام پر دوکس نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل چھین لی ہے۔ابوبکر نے پولیس تھانہ کنگن پور میں اطلاع دی ہے کہ گھارا مانک دیکے مقام پر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل،دو عدد موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے ہیں اطلاع پاکر فرسٹ رسپانڈ پولیس سے ایس ایچ او محمد اشرف اور ایس آئی موقع پر پہنچے جنہوں نے موقع سے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل جو وہ چھوڑ گئے ہیں قبضہ میں لے لی۔بلال نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ نجی پمپ کے قریب دوکس نامعلوم نے اسلحہ تان کر زبردستی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔وقاص نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ گورنمنٹ ہسپتال کے مقام پر میرے گھر سے نامعلوم چور تالا توڑ کر نقدی اور 8تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے جائیداد کے تنازع پر دوہرے قتل میں ملوث 08 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے جائیداد کے تنازع پر دوہرے قتل میں ملوث 08 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ندیم اور احسن بھٹی جاں بحق جبکہ ناظم،عبدالغفور اور علی سمیت 3 راہگیر زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فقیر حسین،بشارت، عبدالرحمن،نعیم و دیگر شامل ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن صدر محمد عمران نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور سکول ٹیچر کی لڑکے سے بدفعلی،مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی گاؤں سید پورہ کے رہائشی محنت کش یاسین میو کے بیٹے 22 سالہ کامران کو ملزم سکول ٹیچر مختیار تبسم نے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اورموقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثر ہ کامران کے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مصروف کاروائی ہے۔
===============================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کل موکل پھاٹک سے عوامی اطلاع پر ایک بوری بند نعش برآمد کرلی۔کالر ارشد کی اطلاع پر پولیس تھانہ کنگن پور سے ایس ایچ او محمد اشرف ایس آئی محمد نواز کے ساتھ کل موکل پھاٹک جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہا ں پر موجود بوری بند نعش کو کھولا متوفی کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ کنگن پور نے نعش کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔
=======================================