روس: شطرنج کھیلتے ہوئے روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی

روس میں شطرنج کھیلنے کے دوران ایک روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی، یہ واقعہ ماسکو چیس اوپن میں پیش آیا۔

ماسکو چیس فیڈریشن کے صدر سرگئی لزاریف نے کہا کہ روبوٹ کو ہم نے ہی کرائے پر حاصل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ روبوٹ اس سے قبل کئی ماہرین کے ساتھ شطرنج کھیل چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے نے اپنی بازی چل دی جس کے بعد یہ ضروری ہوتا ہے کہ روبوٹ کو کچھ وقت دیا جائے لیکن بچے نے جلد بازی کی جس کے نتیجے میں روبوٹ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

بچے نے اگلے دن کھیل وہیں سے شروع کیا اور ٹورنامنٹ مکمل کیا۔

ماسکو چیس اوپن ٹورنامنٹ 13 سے 21 جولائی تک روسی دارالحکومت میں کھیلا گیا تھا۔