ثانوی و ثانوی تعلیمی بورڈ میر پورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ کے مطابق 21 مئی 2024 سے شروع ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ثانوی و ثانوی تعلیمی بورڈ میر پورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ کے مطابق 21 مئی 2024 سے شروع ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تینوں اضلاع عمرکوٹ تھرپارکر اور میرپورخاص سے تقریبا 47785 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ اور امتحانی سلپ کی ترسیل اور اجراء آن لائن کر دی گئی ہے اس سال 68 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 13 حساس قرار دیے گئے ہیں جہاں سخت حفاظتی انتظامات کے لیے متعلقہ محکمے کو لکھا گیا ہے نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی مشاورت سے تعلیمی افسران پر مشتمل 12 وجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ آفس میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 03332999977ہے اس نمبر پر میسج اور واٹس ایپ کی سہولت موجود ہے۔*