جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ، محقق و اسکالر راشد نسیم نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے مرکزی دفتر میں درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے والا امریکہ و اسرائیل اپنے بدترین انجام کو پہنچنے کو ہے


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ، محقق و اسکالر راشد نسیم نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے مرکزی دفتر میں درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے والا امریکہ و اسرائیل اپنے بدترین انجام کو پہنچنے کو ہے ۔مٹھی بھر مجاہدین حماس کے جذبہ جہاد وشوق شہادت نے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کو شکست دی ہے۔غزہ و رفح پر بارود و آگ برسانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔دنیا اپنے منطقی انجام کے قریب ہے ۔معرکہ حق و باطل کو قرآن وسنت کے ذریعے سمجھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کا وقت ہے ۔محفل درس قرآن میں امیر ضلع حافظ سلمان خالد،مقامی امیر حاجی نور الہی مغل و دیگر ذمہ داران سمیت معززین شہر و کارکنان جماعت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ راشد نسیم نے درس خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ دنیا میں اسلام کو دبانے اور اسلام پسندوں پر ہر طرح کے مصائیب و مظالم کے باوجود دنیا میں میں سب سے زیادہ قبول کیا جانے والا مذہب اسلام ہے ۔اسلام کی حقانیت اور تعلیمات نے جدید دنیا کے مادی وسائل سے مالا مال مگر سکون ،اطیمنان اور چین کے متلاشی انسانیت کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان ، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی وسائل سے مالا مال دنیا کی واحد ریاست ہے ۔حکمرانوں کی بے عملی اور بدترین کرپشن نے مملکت کو مادی و اخلاقی بحرانوں میں دھکیلا ہے ۔ دبئی پراپرٹی لیکس ، پانامہ لیکس ،لندن و أسٹریلیا لیکس فوجی ، عدالتی اور سیاسی قیادتوں کی کرپشن کو بدترین مٹال ہے ۔ساٹھ کی دہائی میں دنیا کو امداد و ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا پاکستان آج دنیاکے چوراہے پر بھیک مانگنے پر مجبور ہے ۔جماعت اسلامی کی باصلاحیت اور دیانتدار قیادت ہی ملک پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بھوک افلاس اور بدحالی ، معدنیات وایٹمی وسائل اور باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال پاکستان کا مقدر نہیں ہے ۔پاکستان کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں بدلنے والے عالمی طاقتوں کے آلہ کار غلام ، بدکردار اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی ۔انہوں نے مذید کہا کہ قرآن وسنت سے رشتہ جوڑے بغیر انسان ہدایت کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔کارکنان جماعت اسلامی قرآن وسنت کا فہم حاصل کرنے اور اسے دیگر انسانوں تک پہنچانے میں زیادہ سے زیادہ اپنے اوقات کار اور توانائیاں صرف کریں ۔شیطان کی چالوں کو سمجھنے اور اپنے آپ کو شیطان کے حربوں سے بچانے کیلئے قرآن وسنت سے تعلق اور اکتساب ہی واحد محفوظ پناہ گاہ ہے *