فنکار نے بیک وقت دونوں ہاتھوں اور منہ سے 3 پاکستانی کرکٹرز کے اسکیچ بنا کر حیران کر دیا

ایک فنکار نے اپنے ناقابلِ یقین فن سے بیک وقت پاکستان کے 3 کرکٹرز کے اسکیچ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ماہر فنکار کو اپنے منہ اور دونوں ہاتھوں کے استعمال سے ایک ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے اسکیچ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فنکار نے اس ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور فنکار کی ماہرانہ صلاحیت کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔