ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے پر خاتون کو جرمانہ

آسٹریلوی خاتون پر ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے کی وجہ سے تین لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسیکا لی، جن کا تعلق مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے ہے، سنگاپور سے آسٹریلیا واپس آرہی تھیں کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

آسٹریلوی خاتون نے دعویٰ کیا کہ سنگاپور ایئرپورٹ پر کسٹم پاس کرنے کے بعد کھانا خریدا تھا، جیسکا لی نے اپنا کھانا مکمل نہیں کیا اور پھر افسران کے ہاتھوں پکڑی گئی۔
جیسیکا لی نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے میں نے سنگاپور کے ہوائی اڈے پر ایک فٹ لمبا سینڈوچ خریدا کیونکہ میں اپنی 11 گھنٹے کی پرواز کے بعد بھوکی تھی، میں نے اپنی دوسری پرواز سے پہلے چھ انچ کھایا اور پھر باقی چھ انچ اس پرواز کے لیے بچالیا تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ جرمانے کی ادائیگی کی آخری تاریخ 28 تھی جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے سخت قانون کی خلاف ورزی کی جو بائیو سیکیورٹی قوانین کے ساتھ ساتھ اپنے مسافر کارڈ پر کھانا لے جانا تھا۔