میرپورخاص کے رہائشی علاقے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، سیوریج کے کھڑے گندے پانی سے شدید تعفن اٹھنے لگا، بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندے اور افسران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
میرپورخاص کے رہائشی علاقے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، سیوریج کے کھڑے گندے پانی سے شدید تعفن اٹھنے لگا، بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندے اور افسران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں سیوریج کے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے علاقے کے رہائشیوں کا جینا عذاب ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ان دنوں گندگی کی راج دھانی بنا ہوا ہے اور شہر کے مختلف علاقے جن میں ٹور آباد، ڈھولن آباد، کھڈ پلاٹ، غریب آباد، آجن پاڑہ ، بلوچ پاڑہ، آدم ٹاون، کھڈرو لائین، نٹ پاڈہ، پی ایم کالونی، کھری کواٹر، نیو ٹاون اور دیگر علاقے شامل ھیں جہاں گلیوں کی تعداد تقریبا 180 کے قریب ھے اور صفائی کے لئے سرکاری سنیٹری ورکرز 6 ھیں جو کے ان علاقوں کے لئے نہ ھونے کے برابر ھیں صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی روڈ راستوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے اور کھڑے پانی سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے گندے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین دوہری اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ بلدیہ اعلیٰ کے منتخب نمائندے اور افسران خواب غفلت میں گہری نیند سو رہے ہیں ان علاقوں کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر بلدیات، سکریٹری بلدیات، میئر، چیئرمین ٹی ایم سی اور یوسی چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں اضافی سنیٹری ورکرز تعینات کئے جائیں اور نالے کی صفائی کے لئے نالہ گینگ کا عملہ مقرر کیا جائے تاکہ دیگر کاموں کے ساتھ صفائی بھی مکمل طور کرائی جائے تاکہ ان علاقوں کے عوام سکون کی زندگی بسر کر سکیں***
==========================

میرپورخاص رپوٹ تحسین احمدخان ~
محکمہ شماریات سندھ اور سینٹر فار میڈیا ڈولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے اعدادو شمار کی اہمیت کے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، مئیر عبدالرؤف غوری ،ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ،ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، ڈائریکٹر جنرل شماریات سندھ ڈاکٹر اسحاق احمد انصاری ، صدر ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ علی حسن چانڈیو اسسٹنٹ کمشنر پریم چند ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ماسٹر ٹرینر و نامور صحافی قاضی آصف ، ایوان صحافت کے سرپرست اعلی و ٹرینر ہاشم شر ، فلک شیر اور 20 سے زائد دیگر صحافیوں نے شرکت کی . اس موقع پر ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں اعداد و شمار کو بڑی اہمیت و افادیت حاصل ہے اور اسی سے ہی خبرکی اہمیت وصداقت کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ صحافت کا شعبہ ایک بڑی صنعت بن چکا ہے . کمشنر نے مزید کہا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ آ گاہی کا کام بھی کرتا ہے اور ضلعی انتظامیہ کا عوامی مسائل کو حل کرنا اہم ذمیداریوں میں شامل ہے . اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں اعداد و شمار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ایک صحافی کو حقائق و شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرنی چاہیے . اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ اعداد و شمار کی اہمیت یہ ہے کہ خبر میں سچائی کا راز دیتا ہے جس طرح پولیس رپورٹ میں اعداد و شمار کی اہمیت ہے اسی طرح میڈیا میں بھی اعداد و شمار کا کردار بہت کارآمد ہے . اس موقع پر ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری پریم چند نے کہا کہ صحافی معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں اور اعداد و شمار پر مبنی حقائق و شواہد میڈیا کے ذریعے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں . صدر میرپورخاص ھائی کورٹ بار ايسو سی ایشن ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو نے کہا کہ زمیدار صحافی ہمیشہ حقائق و شواہد کے ساتھ اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر کالم یا خبر جاری کرتا ہے اور کہا کہ صحافیوں کی وجہ سے معاشرے میں بہت سارے مسائل حل ہورہے ہیں. آخر میں تربیتی حاصل کرنے والے ضلع میرپورخاص کے 20 سے زائد صحافیوں کو اسناد بھی تقسیم کئے گئے *